Ya rab hussain jaisa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Farhan Ali Waris
یا رب حسین جیسا کوئی بے وطن نہ ہو
زینب کی طرح کوی اسیر محن نہ ہو
اٹھارہ بھاییوں کی بہن تنہا ہو گیء
برباد اس طرح سے کسی کا چمن نہ ہو
یا رب حسین جیسا۔۔۔
مجبور اتنی ہو گیء شبیر کی بہن
لاچار ایسی خلق میں کوئی بہن نہ ہو
یا رب حسین جیسا۔۔۔
ہلچل سپاہ شام میں ہے سبط مصطفیٰ
گھوڑوں کی ضد پہ لاشہء ابن حسن نہ ہو
یا رب حسین جیسا۔۔۔
غسل و کفن نہ دے سکی جو اپنے بھائی کو
مجبور دو جہان میں کوئی بہن نہ ہو
یا رب حسین جیسا۔۔۔
گودی میں اپنے باپ کی پیکان سے شہید
اصغر کی طرح دوسرا غنچہ دہن نہ ہو
یا رب حسین جیسا۔۔۔
کیا اس سے زیادہ ہوگی غریبی و بیکسی
عریان ہو لاشہ اور میسر کفن نہ ہو
یا رب حسین جیسا۔۔۔
مجلس انیس غم کی ہے پرسے کے واسطے
نوحہ وہ کیا کہ درد کا جس میں سخن نہ ہو
یا رب حسین جیسا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.