Quran lahoo mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Rizwan Zaidi Party
قرآن لہو میں ڈوب گیا
آل نبی ہے بن چادر ہاے نوحہ کناں ہے کعبہ
رویا تڑپ کے ساحل کو دریا گلے لگا کے
پتھر کے دل ہوے پانی خون برسا آسماں سے
روندھا گیا ہے گردن سے سبط نبی کا لاشہ
قرآن لہو میں۔۔۔
ایک تیر آ کے اصغر کی گردن میں گڑھ گیا ہے
ویران ماں کی گودی ہے جھولا اجڑ گیا ہے
چھ ماہ کا مجاہد بھی مارا گیا ہے پیاسا
قرآن لہو میں۔۔۔
چن چن کے پھول مادر نے رو رو کے یہ صدا دی
اے میرے لال یہ تیری کیسی ہوئی ہے شادی
پامال ہو گیا لاشہ بکھرا ہوا ہے سہرا
قرآن لہو میں۔۔۔
شرم و حیا کی شہزادی بے مقنہ و ردا ہے
غیرت سے رن میں غازی کا لاشہ تڑپ رہا ہے
اٹھ اٹھ کے گرتا ہے رن میں عباس کا جنازہ
قرآن لہو میں۔۔۔
اسباب لٹ گیا سارا خیمے اجڑ گےء ہے
آل روتی ہے کفار ہنس رہے ہیں
کوئی نہیں ہے اب یاور اولاد مصطفیٰ کا
قرآن لہو میں۔۔۔
کرتے ہیں ظلم بچوں پر ظلم و ستم کے بانی
فریاد کر رہی ہے یہ مقتول نوجوانی
کڑیل جوان اکبر کا ٹکڑے ہوا کلیجہ
قرآن لہو میں۔۔۔
ہے کون اب غریبوں کا پوچھے جو ان سے آ کے
کیوں مارتے ہیں یہ ظالم منہ پر میرے طمانچے
سنتا نہیں ہے کوئی بھی کس سے کہوں میں بابا
قرآن لہو میں۔۔۔
دل چاک ہو گیا غم سے صدموں سے ناتواں ہے
غربت کی خاک ہے سر پر آنکھوں سے خوں رواں ہے
سوتا ہے خاک پر بیٹھا دونوں جہاں کا آقا
قرآن لہو میں۔۔۔
آیت کربلا کی یہ کہتی ہے سر اٹھا کے
دین خدا بچانے کو صورت میں شہ کی آ کے
شام غریباں میں سورج گوہر یہ کہہ کے ڈوبا
قرآن لہو میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.