Jab maula aayenge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Nadeem Sarwar
العجل لبیک مولا
ساری دنیا میں اجالا نور کا ہو جائے گا
خانۂ کعبہ کی چھت پر ایک علم لہراے گا
جب مولا آییں گے
دیکھنا ایک روز منظر اس طرح کا آے گا
منظروں پر ایک منظر مستقل ہو جائے گا
ہاں یہی منظر قیامت کی خبر بن جائے گا
ساری دنیا میں اُجالا نور کا ہو جائے گا
خانۂ کعبہ کی چھت پر ایک علم لہراے گا
جب مولا آییں گے۔۔۔
اے عزاداروں سنو گے جلد مولا کی صدا
قایم آل محمد عسکری کا مہ لقا
آ رہا ہے آ رہا ہے مرحبا صد مرحبا
مجلس شبیر میں اب شور گریہ دیکھنا
پرسہ داروں فرش غم پر اپنا مولا دیکھنا
جب مولا آییں گے۔۔۔
سرخ آندھیاں اٹھیں گی پھر سمجھ میں آے گا
جس کی دنیا منتظر تھی پھر وہ منظر آے گا
موسم انصاف لے کر میرا مولا آے گا
کفر ہجروں میں چھپے گا در بدر ہو جائے گا
مختصر لشکر امام عصر کا چھا جاے گا
جب مولا آییں گے۔۔۔
آے گا جب حیدری تلوار کا وہ ورثہ دار
دیکھنا چلتی ہے کیسے تیغ شیر کردگار
پھر زمین و آسماں تک ایک ہی ہوگی پکار
شاہ مرداں شیر یزداں قوت پروردگار
لا فتی الا علی لا سیف الا ذوالفقار
جب مولا آییں گے۔۔۔
دیکھنا اس طرح مولا مجلسیں کرواییں گے
مجلسوں میں کربلا والے بلاے جایینگے
نعرۂ حیدر لگے گا پنجتن جب آیینگے
دیکھنا ان مجلسوں میں ہر شہید آ جائے گا
پھر تو وہ ماتم کریں گے آسماں ہل جاے گا
جب مولا آییں گے۔۔۔
چاند نرجس کا فلک سے جب زمیں پر آے گا
آیینگے سارے فرشتے اولیاء اور انبیاء
آب کوثر کی سبیلیں بھی لگیں گی جابجا
ان کے آتے ہی ستارے خود زمیں پر آیینگے
دیکھنا شہر خموشاں میں دیےء جل جائیں گے
جب مولا آییں گے۔۔۔
اکبر و عباس قاسم کے لئے گریہ کناں
رویینگے ماتم کریں گے جب امام انس و جاں
فاطمہ زہرا کی آے گی یہ آواز فغاں
اے غریب و بے وطن اے کربلا والے حسین
تیرے نانا کر رہا ہے تیری مظلومی پہ بین
جب مولا آییں گے۔۔۔
فرش مجلس سید سجاد خود بچھوایینگے
مرثیہ پڑھتے ہوئے بابا کا اکبر آیینگے
حضرتِ عباس بھی اپنے علم کو لایینگے
نوحہ ایک ریحان سے مولا میرے لکھوایینگے
پھر یہ نوحہ ساتھ میں سرور کے سب پڑھوایینگے
جب مولا آییں گے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.