Kehte thay shahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
السلام علیک اے زینب و ام کلثوم
السلام علیک اے رقیہ و سکینہ
السلام علیک اے ام لیلیٰ و رباب
السلام علیک اے فاطمہ و فضہ و لبابہ
السلام علیک اے اہلبیت نبوہ
السلام علیک اے حرم انصار و اعزہ
علیک منی سلام
آل سیدالنسا دختران مرتظی
کہتے تھے شہ ہدا الفراق الوداع
آل سیدالنسا الفراق الوداع
دختران مرتظی الفراق الوداع
کہتے تھے شہ ہدا الفراق الوداع
آؤ زینب حزیں دکھاے تم کو حال زار
زخم تن ہزار ہیں جگر الم سے ہے فگار
جوان لال مر گیا کلیجے برچھی سے چھدا
کلیجہ برچھی سے چھدا حسین دیکھتا رہا
الفراق الوداع الفراق الوداع
کہتے تھے شہ ہدا۔۔۔
ہاے میرا بھائی قتل ہو گیا فرات پر
کچھ مزہ نہیں رہا ہے میری اس حیات پر
رہ گیا اکیلا میں ہو گےء جدا اخی
ہو گےء جدا اخی زندگی محال ہے
الفراق الوداع الفراق الوداع
کہتے تھے شہ ہدا۔۔۔
میرا بازؤں جہاں سے تشنہ لب گزر گیا
آب کے سوال پر صغیر کا گلا چھدا
سلا کے اس کو میں عبا کو اپنی جہاد کے
عبا کو اپنی جھاڑ کے رباب ہم بھی جاتے ہیں
الفراق الوداع الفراق الوداع
کہتے تھے شہ ہدا۔۔۔
السلام اے فاطمہ رباب زینب حزیں
سلام فضہ لیلیٰ اور سکینہ جان شہ دیں
حسین مرنے کو چلا شہید کنبہ ہو گیا
شہید کنبہ ہو گیا عجیب وقت آ گیا
الفراق الوداع الفراق الوداع
کہتے تھے شہ ہدا۔۔۔
علیک منی السلام اے دختر علی ولی
سلام ساکنان خیمہء حسین بن علی
غریب و بے دیار کا سلام دلفگار کا
سلام دلفگار کا قبول بی بیوں کرو
الفراق الوداع الفراق الوداع
کہتے تھے شہ ہدا۔۔۔
صدا یہ سنتے ہی ہوا حرم میں نالہ و بکا
کوی تو لپٹی پاؤں سے کسی نے تھام لی عبا
کیےء تھی حلقہ بی بیاں بکا سے حشر تھا بپا
بکا سے حشر تھا بپا لبوں پہ یہی نوحہ تھا
الفراق الوداع الفراق الوداع
کہتے تھے شہ ہدا۔۔۔
کھڑا تھا سر جھکائے چور زخموں سے نبی کا لال
عیاں تھا چہروں سے حرم کے بیکسی غم و ملال
کہا حسین نے بہن کرو نہ اس طرح محن
کرو نہ اس طرح محن تمہیں تو کرنا ہے سفر
الفراق الوداع الفراق الوداع
کہتے تھے شہ ہدا۔۔۔
حسین بن کے کرنا ہے یہاں سے شام کا سفر
چلے گا ساتھ ساتھ نیزے پر بہن ہمارا سر
بندھے گی بازوؤں میں رسن شکستہ ہوگا پیرہن
شکستہ ہوگا پیرہن کریں گے یہ شقی جفا
الفراق الوداع الفراق الوداع
کہتے تھے شہ ہدا۔۔۔
انیس رخصت حسین کس طرح سے ہو بیاں
بندھے ہوی تھی بی بیوں کی سوز غم سے ہچکیاں
حرم بلک کے روتے تھے جگر فگار ہوتے تھے
جگر فگار ہوتے تھے بلند ہوتی تھی صدا
الفراق الوداع الفراق الوداع
کہتے تھے شہ ہدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.