Kaise mai dafnaun
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
شام كے زندان میں اک چھوٹی سی قیدی
ہاتھوں میں پاؤں میں اور گردن میں ہے رسی
اور سینے پہ بابا کا ہے سَر سَر سے ہے لپٹی
منہ پہ منہ کو رکھ كے بہت دیر وہ روئی
ہائے روتے روتے اُس نے جو لی آخری ہچکی
زندان میں دم توڑ گئی شاہ کی پیاری
سكینہ سكینہ
کرتے تھے سجاد یہ نوحہ
کیسے میں دفنائوں سكینہ
قیدی اگر قید میں مر جاتا ہے کوئی
لاش کو رسی سے چھڑا دیتے ہیں اُسکی
زخموں میں پَیوست رسں ہے تیرے ایسے
میں نے تیری لاش سے رسی نہیں کھولی
لاشا بکھر جائے کہیں نہ
کیسے میں دفنائوں سكینہ۔۔۔
خون رُلاتا ہے یہ منظر میری بہنا
جسم تیرا خون میں ہے تر میری بہنا
ہاتھوں پہ لاشا ہے تیرا سوچ رہا ہوں
غُسل کو پانی بھی میسر نہیں بہنا
تو ہی بتا دے میری بہنا
کیسے میں دفنائوں سكینہ۔۔۔
کیسی مصیبت یہ پڑی دور وطن سے
بابا بھی محروم ہے اور تو بھی کفن سے
چاہوں چُھڑانا تو چُھڑا بھی نہیں سکتا
خون بھرا کُرتا جو چِپکا ہے بدن سے
تیرا کفن ہے یہی کُرتا
کیسے میں دفنائوں سكینہ۔۔۔
یاد مجھے آتا ہے اے غم زدہ خواہر
مجھ سے یہی پوچھتی رہتی تھی تو اکثر
دفن میں ہوجاؤں اگر قید سِتم میں
شمر نا آجائے کہیں میری لَہد پر
اب اسی زندان میں دُکھیا
کیسے میں دفنائوں سكینہ۔۔۔
تو ہی نہیں تیری تو سانسیں بھی تھی قیدی
دیکھی نہیں پہلے کہیں ایسی اسیری
سونا جو چاہا تو تجھے نیند نا آئ
رونا جو چاہا تو تماچوں کی سزا تھی
ہوگی تیری قبر بھی تنہا
کیسے میں دفنائوں سكینہ۔۔۔
مظہر و فرحان یہی بات ہے نوحہ
ہاتھوں پہ اک قیدی کے اک قیدی کا لاشا
کیسے بندھے ہاتھوں سے میں قبر بناؤ
سب کو رُلاتا تھا یہ سجاد کا جُملہ
ہائے وہ سجاد کا کہنا
کیسے میں دفنائوں سكینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.