Hogi na inteha koi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nasir Asghar Party
ہوگی نہ انتہا کوئی اس انتہا کے بعد
سجدہ نہ کر سکا کوئی پھر کربلا کے بعد
عابد کے سر پہ رکھ لے دستار شاہ یہ بولے
ایک اور کربلا ہے اس کربلا کے بعد
ہوگی نہ انتہا کوئی۔۔۔
ماتم کیا لہو کا آنکھوں سے زندگی بھر
نہ ایسا ماتمی ہے زین العبا کے بعد
ہوگی نہ انتہا کوئی۔۔۔
ایسے طمانچے کھاے بابا کے بعد اس نے
سوی نہیں سکینہ پھر کربلا کے بعد
ہوگی نہ انتہا کوئی۔۔۔
تیری لاش پہ آؤں کیسے بتاؤ اکبر
عطا نظر نہیں ہے تیری قضا کے بعد
ہوگی نہ انتہا کوئی۔۔۔
آی نداے خالق میری رضا کے مالک
میں کربلا سے پہلے تو کربلا کے بعد
ہوگی نہ انتہا کوئی۔۔۔
اجڑا ہے جس طرح سے گھر فاطمہ کا شاہد
اجڑا نہ کوئی ایسے آل عبا کے بعد
ہوگی نہ انتہا کوئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.