Haye sadaat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Shanawar, Ali Jee
ہاے سادات نے اس دہر میں کیا کیا دیکھا
اپنی آنکھوں کو صدا خون ہی روتا دیکھا
جس گھرانے نے صدا لوگوں کو خوشیاں بانٹی
ان کو خوشیاں نہ ملی غم ہی ذیادہ دیکھا
ہاے سادات نے۔۔۔
وہ محمد کہ جو رحمت ہے زمانے کے لئے
ان کی نالین کو بھی خون میں ڈوبا دیکھا
ہاے سادات نے۔۔۔
سبز گنبد کے قریب مرقد زہرا ہے مگر
باپ نے بیٹی کی تربت پہ نہ سایہ دیکھا
ہاے سادات نے۔۔۔
روٹیاں مانگ کے جس در سے فرشتے جاے
عید روز بھی بچوں کا فاقہ دیکھا
ہاے سادات نے۔۔۔
وہ تقی ہو کہ نقی موسی کاظم یا رضا
سختیاں قید کی اور زہر کا پیالہ دیکھا
ہاے سادات نے۔۔۔
پشت پہ جس کو بٹھاتے تھے رسول اکرم
اس نواسے ہی کا بر سر نیزہ دیکھا
ہاے سادات نے۔۔۔
جس کے بازو بندھے تھے زینب کبرا کے لئے
کیسے بی بی نے اسے بازو بریدہ دیکھا
ہاے سادات نے۔۔۔
صبحِ عاشور ڈھلی شام غریباں آی
چار پہروں میں قیامت کو گزرتا دیکھا
ہاے سادات نے۔۔۔
گر گیء خاک پہ غش کھا کے علی کی بیٹی
پوچھا صغرا نے کہ پردیس میں کیا کیا دیکھا
ہاے سادات نے۔۔۔
رو دیےء سرور و ریحان جگر تھام کے ہم
جب عزاخانے میں رکھا ہوا جھولا دیکھا
ہاے سادات نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.