Ay maariya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Farhan Ali Waris
اے معریہ اے نینوا اے دشت کربلا
یہ کیا ہوا اے کربلا یہ کیا ہوا اے کربلا
اکبر دیا اصغر دیا ہمشکل پیمبر دیا
وہ ثانیء جعفر دیا ہر ایک نامور دیا
امت کی خاطر شاہ نے ایک ایک سے بڑھ کر دیا
اے معریہ اے نینوا۔۔۔
عون و محمد سے حسیں اکبر سا وہ ماہ جبیں
وہ حامی اسلام مبیں رونق اسلام دیں
عباس سا کڑیل جواں عباس سا یاور دیا
اے معریہ اے نینوا۔۔۔
ایک نونہال پنجتن تھا اصغر غنچہ دہن
چھ ماہ کا نازک بدن معصوم اور تشنہ دہن
ہم عاصیوں کے واسطے اس کا بھی شہ نے سر دیا
اے معریہ اے نینوا۔۔۔
کٹوا دیا ہے بھای کو عباس سے دلدار کو
شبیر سے غم خوار کو لٹوا دیا گھر بار کو
دین خدا کے واسطے شبیر نے سر دے دیا
اے معریہ اے نینوا۔۔۔
تیر و سناں کھاے حسین گردن کو کٹواے حسین
خود خوں میں نہاے حسین امت کو بخشواے حسین
ہم سب کی خاطر شاہ نے ہر شہ کو صدقے کر دیا
اے معریہ اے نینوا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.