Ay mere maula hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ameer Hasan Aamir
اے میرے مولا حسین اے میرے آقا حسین
خوں کیےء قلب علی مونس اسلام نبی
فاطمہ زہرا کا پسر ابن رسول عربی
ہاے پرحول بی بیاں ہے کوی مونس و یاور بھی نہیں ہے
دشت میں تنہا ہے حسین ابنِ علی
اے میرے مولا حسین۔۔۔
زیست کی آس نہیں میرا عباس نہیں
کوئی اب پاس نہیں
ہاے اٹھے ہوئے خیموں کا دھواں
شام غریباں کا یہ پرحول سماں
فوج جفا کی یلگار
ہاے اب کس کو بلاؤں پےء امداد یہ زینب نے کہا
میرے خدا چھنتی ہے چادر میری
اے میرے مولا حسین۔۔۔
وارث آل عبا قیدیء جور و جفا
جب سوے شام چلا
گر پڑا خاک پہ غش کھا کے شہ دیں کا پسر
کانپتے ہونٹوں سے بس اتنا کہہ کر
باپ بے گور و کفن دشتِ بلا میں ہے پڑا
اور کفن تک بھی نہیں ہاے رے غربت میری
اے میرے مولا حسین۔۔۔
والیء ہر دو جہاں یاد ہے وہ بھی سماں
دی جو اکبر نے زباں
کھینچ لی روتے ہوئے اپنی زباں بانوے مضطرکے پسر نے بھی
سرِ خیمہ دہن سے تیرے
والیء کون و مکاں شاہ زمن ثاقیء کوثر کے پسر
روز دوم ہاے تیری تشنہ لبی
اے میرے مولا حسین۔۔۔
گرم مقتل کی ہوا پھول کملایا ہوا
ہاے وہ ششماہا
عصر عاشور سر کربوبلا اہل عزا تیر ستمگر سے فقط
گردن اصغر ہی نہیں
چھد گیا دشت میں ممتا کا گلا ساتھ میں حلقوم تمناے پدر
ہاے وہ ناوک فگنی
اے میرے مولا حسین۔۔۔
خون روتا تھا جہاں دختر شاہ زمن
ہاے عباس کی جاں
شام ہوتے ہی سکینہ کی ردا چھینی گوہر چھینے لعینوں نے
طمانچوں سے اذیت دے کر
ہاے افسوس ستمگاروں نے اتنا بھی نہ سوچا کی یہ
بے یار و مددگار ہے بیٹی شہ کی
اے میرے مولا حسین۔۔۔
درد کا لہجہ بلال غم کا آیینہ بلال
یہ تیرا نوحہ بلال
خوب عامر نے پڑھا درد میں ڈوبا ہوا یہ نوحہء غم
اٹھنے لگی آہ و بکا کی آواز
اب تمنا ہے کہ لکھا ہے جو یہ نوحہء غم جلد ہو مقبول
سر بارگاہ آل نبی
اے میرے مولا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.