Abbas ka parcham
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Anj. Masoomeen
عباس کا پرچم مجھے جس جا نظر آیا
مشکیزہ وہیں دختر شہ کا نظر آیا
ہاتھوں سے جگر ثاقیء کوثر نے سنبھالا
جب تشنہ دہن انکا قبیلہ نظر آیا
عباس کا پرچم۔۔۔
دنیا میں اسے مل گیء جنت کی بشارت
غم میں جو شہ دین کے روتا نظر آیا
عباس کا پرچم۔۔۔
سیراب کیا ثاقیء کوثر کے پسر نے
جب لشکر حر دشت میں پیاسہ نظر آیا
عباس کا پرچم۔۔۔
ہوتا ہے جہاں ماتم فرزند پیمبر
غازی کا الم بھی وہیں اونچا نظر آیا
عباس کا پرچم۔۔۔
کیا گزری نہ جانے دل مادر پہ الہی
جب خون میں تر بیٹے کا لاشہ نظر آیا
عباس کا پرچم۔۔۔
نظروں میں وہی پھر گیء تصویر سکینہ
غازی کو جو بہتا ہوا دریا نظر آیا
عباس کا پرچم۔۔۔
اسلام کی تاریخ میں چودہ سو صدی سے
خنجر کے تلے ایک ہی سجدہ نظر آیا
عباس کا پرچم۔۔۔
گردن پہ لگا تیر مگر دست پدر پر
ہنستا ہوا شبیر کا پیارا نظر آیا
عباس کا پرچم۔۔۔
کہتے ہیں خلیل آج ملی خواب کی تعبیر
صحرا میں جو شبیر کا لاشہ نظر آیا
عباس کا پرچم۔۔۔
آنکھوں سے میری آشک چھلکنے لگے مظہر
جب جب بھی مجھے پانی کا کوزہ نظر آیا
عباس کا پرچم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.