Ay shiyon jab peena
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Nadeem Sarwar
فرماتی ہے یہ دختر سلطان کربلا
نکلی میں خیمہ گاہ سے مقتل کا رخ کیا
جس دم میں پہنچی لاش پدر پر بصد بکا
آتی تھی صاف حلق بریدہ سے یہ صدا
شیعتی ما امشرب تم ما عزبن فزکرونی
او سمے تم بے غریبن و شاہدین فندوبونی
اے شیعوں جب پینا پانی بھول نہ جانے مجھے
ذکر غربت یا شہادت ہو تو رو لینا مجھے
گھاٹ پر دریا کے پہریدار تھے سب اشقیاں
کی بہت کوشش مگر خطرہ نہ پانی مل سکا
تین دن تک میرا کنبہ پانی کو تڑپا کیا
شیعتی ما۔۔۔
اے شیعوں جب۔۔۔
پیاسے دنیا سے گےء زینب کے دو لختِ جگر
ہو گیا پامال پیاسا بھای کا نورِ نظر
تشنہ لب رخصت ہوا کڑیل جواں میرا پسر
شیعتی ما۔۔۔
اے شیعوں جب۔۔۔
بھای نے دریا پہ قبضہ کر کے مشکیزہ بھرا
پیاسا تھا پیاسا ہی خیمہ گاہ سے غازی چلا
ہاے رے تقدیر پانی مشک سے سب بہہ گیا
شیعتی ما۔۔۔
اے شیعوں جب۔۔۔
دوستوں میں ہوں نواسہ سید کونین کا
ظلم ڈھاے اشقیاں نے مجھ پر بے جرم و خطا
بعد کو اہل دغا نے کٹا خنجر سے گلا
شیعتی ما۔۔۔
اے شیعوں جب۔۔۔
ایک گھٹن کے لئے بزدل نے کی انگلی خطا
لے گیا مالک بسر کا بیٹا عمامہ میرا
خیص بن اشس ہمارا جامعہ تن لے گیا
شیعتی ما۔۔۔
اے شیعوں جب۔۔۔
قتل کر کے اے شیعوں پھر دشمنوں نے کیا کیا
کاٹ کر سر سبط پیغمبر کا نیزے پہ رکھا
لاشہء بے سر کو پھر گھوڑوں سے ٹکڑے کر دیا
شیعتی ما۔۔۔
اے شیعوں جب۔۔۔
پاس اگر ہوتے شیعہ میرے نہ ہوتا ایسا حال
اس گھڑی شدت سے آیا تھا میرے دل میں خیال
پانی کا اصغر کی خاطر کر رہا تھا جب سوال
شیعتی ما۔۔۔
اے شیعوں جب۔۔۔
روح فرس ہاے وہ منظر جو کوئی دیکھا
قلب پھٹ جاتا جو پانی مانگنے پر کی جفا
چھیدا پیکان جفا سے ننھے اصغر کا گلا
شیعتی ما۔۔۔
اے شیعوں جب۔۔۔
جب کیا بالی سکینہ نے یہ زینب سے بیاں
شدت غم سے بندھی بنت علی کی ہچکیاں
قتل گاہ سے اے انیس آتی تھی آواز فغاں
شیعتی ما۔۔۔
اے شیعوں جب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.