Kaha kisi ne sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shadman Raza
کہا کسی نے سکینہ سے تم دعا یہ کرو
کوئی بھی بیٹی تمہاری طرح یتیم نہ ہو
وہ جس کا دل دکھی رات بھر نہیں سوتا
دعائیں کرتے ہوے جب بھی کوئی ہے روتا
سنا ہے اس کی دعاؤں میں ہے اثر ہوتا
ہمارے گھر ہوں سلامت یہ تم دعا مانگو
کہا کسی نے سکینہ سے۔۔۔
یہ کہہ رہے ہیں کہ بیمار کو دوا دیں گے
کفن شہیدوں کو بہنو کو ہم ردا دینگے
یہ چار سال کی بچی کو ہم دعا دینگے
ہمیں بھی ایک دعا چاہیےء یہ اس سے کہو
کہا کسی نے سکینہ سے۔۔۔
کہا کسی نے کہ بابا سفر پہ نکلے ہیں
کہا یہ ماں نے کہ اس سے دعائیں لیتے ہیں
ہمارے بی بی بہت چھوٹے چھوٹے بچے ہیں
سکینہ سوچنے لگتی ہے لاش اصغر کو
کہا کسی نے سکینہ سے۔۔۔
یہ ننھی بچی کی حالت پہ کوی کہتا ہے
نجف میں اس کا کوی رشتہ دار رہتا ہے
چھنی ہے بالیاں کانوں سے خون بہتا ہے
لرزتے ہاتھ ہے یہ دیکھ کر طمانچوں کو
کہا کسی نے سکینہ سے۔۔۔
کہا کسی نے جو یہ بی بیاں ہے بے چادر
یہ فخر مریم و سارہ ہیں آل پیغمبر
یہ طوق میں جو برادر ہے عابد مضطر
امام وقت ہے یہ دے دعا کہو ان سے
کہا کسی نے سکینہ سے۔۔۔
یہ فاطمہ کے ہے گھر کی عظیم ہے رتبے
دعا کرے کہو مشکل کشاء کی پوتی سے
بہت قریب ہے بچی یہ عرش خالق کے
دعا یہ مانگ لے پھیلا کے ننھے ہاتھوں کو
کہا کسی نے سکینہ سے۔۔۔
نہیں ہے آب یہ کرتے کو دھو نہیں سکتی
یہ رونا چاہتی ہے اور رو نہیں سکتی
یہ قید خانے میں اک پل بھی سو نہیں سکتی
نہیں ہے باپ کا سینہ بھی اس کے سونے کو
کہا کسی نے سکینہ سے۔۔۔
دعا تو کر دی سکینہ نے ہاتھ پھیلا کر
لرز رہا ہے قمر عرش خالق اکبر
پھپھی نے تھاما سکینہ کو پھٹ گیا تھا جگر
حسین کی طرح کتنی کریم ہے دیکھو
کہا کسی نے سکینہ سے۔۔۔
کہا سکینہ نے اہلِ عزا سلامت ہو
سبھی کے نور نظر مہ لقا سلامت ہو
بھتیجے بھانجے سب کے چچا سلامت ہو
دعائیں دیتی ہوں ہر وقت اپنے شیعوں کو
کسی کی بیٹی میری طرح یتیم نہ ہو
سکینہ بی بی تمہارے غلام حاضر ہیں
بجھے جو پیاس تو اشکوں کے جام حاضر ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.