Tere shehr se jaate
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Nadeem Sarwar
تیرے شہر سے جاتے ہیں
دے ہم کو دعا نانا
آباد کریں گے ہم
اب کربوبلا نانا
تیرا دین ہے مشکل میں
میں کیسے رہوں گھر میں
طفلی میں کوئی وعدہ
تھا تجھ سے کیا نانا
تیرے شہر سے۔۔۔
روضے پہ تیرے آ کے ہم
یوں شمع جلاتے تھے
اب کون مجاور ہے
صغرا کے سوا نانا
تیرے شہر سے۔۔۔
اس طرح پرندے بھی
مسکن سے نہیں جاتے
غربت میں مجھے جیسے
اب جانا پڑا نانا
تیرے شہر سے۔۔۔
بچے ہیں بہت چھوٹے
گرمی کا زمانہ ہے
پہنچاے گا منزل پر
اب ہم کو خدا نانا
تیرے شہر سے۔۔۔
اماں کی لحد چھوٹی
روضہ بھی تیرا چھوٹا
اس وقت کلیجے پر
خنجر سا چلا نانا
تیرے شہر سے۔۔۔
زینب تیرے روضے پر
بے پردہ نہیں آی
اب دیکھے گی سب دنیا
سر اس کا کھلا نانا
تیرے شہر سے۔۔۔
میرے ساتھ میں جاتی ہے
معصوم سکینہ بھی
پردیس میں ہوے گی
اس پر بھی جفا نانا
تیرے شہر سے۔۔۔
ریحان لرزتا تھا
مرقد بھی پیمبر کا
شبیر جو کہتے تھے
میں مرنے چلا نانا
تیرے شہر سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.