Sun meri dukhiya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Anj. Masoomeen
سن میری دکھیا اے فاطمہ صغرا
صغرا سے بیاں کرتے تھے یہ سید والا
اے فاطمہ صغرا
بیٹی کوی بیمار سفر میں نہیں جاتا
اے فاطمہ صغرا
آفت کا سفر ہے یہ مصیبت کا سفر ہے
غربت کا سفر ہے
جاؤں تو کہاں جاؤں سمجھ میں نہیں آتا
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
سب در پیےء اعزار ہے دشمن ہے زمانہ
وعدہ ہے نبھانا
کیا گزرے گی مجھ پر یہ بتا بھی نہیں سکتا
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
میں چھوڑ کے جاتا ہوں تجھے اے میری دختر
کیوں ہوتی ہو مضطر
آییں گے تجھے لینے کو اکبر تیرے بھیا
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
صحرا کی تپش موسم گرم کا سفر ہے
منزل پہ نظر ہے
اب وقت وہ آیا ہے کہ جانا ہی پڑے گا
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
جاتا ہوں میں آوارہ وطن اپنے وطن سے
اور رنج و محن سے
اب صبر کی منزل سے گزرنا ہی پڑے گا
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
بیتاب ہے دل صدمہء فرقت کے اثر سے
اور درد جگر سے
غم تیری جدائی کا گنوارا نہیں ہوتا
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
اب میرے تصور میں خدا جانے ہے کیا کیا
میں تجھ سے کہوں کیا
میں کربوبلا میں ہوں تیرا نامہ بر آیا
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
قاصد سے یہ رو رو کے بیاں کرتا ہوں احوال
ہے غم سے برا حال
یاور ہے نہ اب کوئی مددگار ہے میرا
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
وہ پیاس کی شدت ہے یہ بہتا ہوا دریا
پانی نہیں ملتا
دو روز سے پیاسا ہے محمد کا نواسہ
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
سب مر گےء قاسم ہے نہ عباس نہ اکبر
تاراج ہوا گھر
اب سجدۂ معبود میں سر میرا کٹے گا
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
صغرا سے یہ کہتے ہیں کلیم حضرتِ شبیر
اور زینب دلگیر
مرضی ہے جو اللہ کی وہ ہو کے رہے گا
اے فاطمہ صغرا
سن میری دکھیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.