In ankhon ne dekha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Hadi Ali Khan Muslim
مرقد پہ بیاں کرتی تھی یہ زینب دکھیا
ان آنکھوں نے دیکھا
اماں میں سنانے کے لئے آی ہوں کیا کیا
ان آنکھوں نے دیکھا
شبیر لیےء آے عبا میں جو اتر کر
تھا درد کا منظر
پامال شدہ قاسم نوشاہ کا لاشہ
ان آنکھوں نے دیکھا
اماں میں سنانے۔۔۔
اکبر کی صدا سن کے جو میدان گےء تھے
بھیا تھے اکیلے
بیٹے کے جواں لاش کو لاتے ہوئے تنہا
ان آنکھوں نے دیکھا
اماں میں سنانے۔۔۔
تھا سینۂ اقدس پہ چڑھا شمر ستمگر
تھا ہاتھ میں خنجر
خنجر کے تلے آپ کے بیٹے کا گلا تھا
ان آنکھوں نے دیکھا
اماں میں سنانے۔۔۔
جب شان ہوی بن میں تو پھر ظلم نیا تھا
پھٹتا تھا کلیجہ
ہوتے ہوئے پامال میرے بھائی کا لاشہ
ان آنکھوں نے دیکھا
اماں میں سنانے۔۔۔
جب شام غریباں میں جلاے گےء خیمے
ہر سمت تھے شولے
شعلوں کی لپیٹوں میں وہ جلتا ہوا جھولا
ان آنکھوں نے دیکھا
اماں میں سنانے۔۔۔
جو ظلم و ستم شام تلک کربوبلا سے
بچی پہ ہوئے تھے
رخسار سکینہ پہ وہ ہر ایک طمانچہ
ان آنکھوں نے دیکھا
اماں میں سنانے۔۔۔
نظروں سے سکینہ کی نگاہوں کو بچاے
دریا کے کنارے
ہاتھوں کو کٹاے میرا عباس پڑا تھا
ان آنکھوں نے دیکھا
اماں میں سنانے۔۔۔
ہم لوگ رسن بستہ پھراے گےء در در
بے مقنہ و چادر
بازاروں میں بنتے ہوئے خود اپنا تماشا
ان آنکھوں نے دیکھا
اماں میں سنانے۔۔۔
مرقد پہ جمیل ایک قیامت کا سماں تھا
زینب کا تھا نوحہ
اماں یہ کہو اور سناؤں تمہیں کیا کیا
ان آنکھوں نے دیکھا
اماں میں سنانے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.