Matam karo hussainyo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Hasan Sadiq
ہو سلام یا امام یا امام ہو سلام
ماتم کرو حسینیوں سب موسیٰ رضا کا
امت نے جس امام کو دیا زہر جفا کا
ماتم ہمارے پاس ہے زینب کی امانت
زہرا ہی اس کا دینگی صلہ روز قیامت
یہ حکم با خدا ہے محبوب خدا کا
ماتم کرو حسینیوں۔۔۔
میلوں کا سفر کر کے بہن ملنے جو آی
بھای کی شکل ہاے کہیں دیکھ نہ پای
دم توڑ گیء جب سنا بھای کی قضا کا
ماتم کرو حسینیوں۔۔۔
کس جرم میں ٹکڑے ہوے موسی کے جگر کے
کس سے کرے سوال کوئی تو جواب دے
دوگے جواب آے گا جب روز جزا کا
ماتم کرو حسینیوں۔۔۔
کربل کبھی کوفہ میں جانے کہاں کہاں
امت نے قتل کر دیےء تھے جو دیں کے پاسباں
کیا ظالموں نے ہاے نہ کچھ خوف خدا کا
ماتم کرو حسینیوں۔۔۔
مجھ سا ہے بھلا کون مقدر کا سکندر
مجھکو بنایا آل کا خورشید نوحہ گر
کس طرح کروں شکر میں پنجتن کی عطا کا
ماتم کرو حسینیوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.