Kab se bechain hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sachay Bhai
جب شام کے زندان میں کہرام بپا
بین سے بالی سکینہ کے لرزتی ہے فضہ
سرد ہے سارا بدن زرد ہے غم سے چہرہ
آہ کرتی ہے تو ہل جاتا ہے زندان سارا
خواب سے چونک کے اٹھ بیٹھی ہے روتی روتی
اپنے سینے سے لگاے ہوے بیٹھی ہے پھپھی
روکے کہتی ہے کہ بابا میرے پاس آے تھے
پھپھی اماں وہ یہی پاس میرے بیٹھے تھے
مجھ سے کہتے تھے میرا دل نہیں لگتا بیٹی
آجا اب آجا میری گود میں آجا بیٹی
کب سے بے چین ہوں صورت تو دکھادو مجھکو
پھپھی اماں میرے بابا سے ملا دو مجھکو
وہ یہی ہونگے کہیں آپ زرا دے تو صدا
کہیں ان سے میری جانب سے کے بیٹی ہو فدا
دور ہی سے زرا آواز سنادو مجھکو
کب سے بے چین ہوں۔۔۔
پھپھی اماں میرے۔۔۔
غم سے پھٹ جائےگا بیٹی کا کلیجہ بابا
کاش دو مجھکو اگر کی ہو کوئی میں نے خطا
ہوں سزاوار پر اتنی نہ سزا دو مجھکو
کب سے بے چین ہوں۔۔۔
پھپھی اماں میرے۔۔۔
شکر اللہ کا مشکل ہوی آسان میری
کٹ گےء قید کے دن آگیء رخصت کی گھڑی
اب سفر خیر سے گزرے یہ دعا دو مجھکو
کب سے بے چین ہوں۔۔۔
پھپھی اماں میرے۔۔۔
ہے خوشی کی یہ گھڑی آنکھ نہ کیجیے پرنم
آپ کو دیتی ہوں میں عون و محمد کی قسم
مسکراتے ھوئے جانے کی رضا دو مجھکو
کب سے بے چین ہوں۔۔۔
پھپھی اماں میرے۔۔۔
بند آنکھیں ہوی جاتی ہے میری دیکھے زرا
لوریاں دیتی ہے مجھکو کوئی مانوس صدا
نیند آتی ہے پھپھی جان سلادو مجھکو
کب سے بے چین ہوں۔۔۔
پھپھی اماں میرے۔۔۔
مانگیے اب نہ دعائیں میرے جینے کے لئے
دیکھیےء آگےء بابا مجھے لینے کے لئے
قبلہ روح کرکے پھپھی جان لٹا دو مجھکو
کب سے بے چین ہوں۔۔۔
پھپھی اماں میرے۔۔۔
ہاے تقدیر کے مر کر بھی رہی زنداں میں
قبر بھی پای تو بچی نے وہی زنداں میں
کیا خطا کی تھی سکینہ نے بتادو مجھکو
کب سے بے چین ہوں۔۔۔
پھپھی اماں میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.