Zainab aur hind
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Farhan Ali Waris
زینب اور ہند اور شام کا وہ قید خانہ تھا
ارے ہند میرے جو دو لال تھے
ہاے کربوبلا میں میں نے وہ بھای پہ قرباں کےء
یہ بولی ہند تھے عون و محمد تو ابھی کمسن
کہا زینب نے منہ محشر میں اماں کو دکھانا تھا
زینب اور ہند۔۔۔
ارے ہند میرا پھول سا قاسم
رات کو دولہا بنا صبح شہادت پائی
یہ بولی ہند قاسم سا وہ نازک پھول کیوں لای
کہا زینب نے شبر کی وصیت کو نبھانا تھا
زینب اور ہند۔۔۔
ارے ہند میرا نازوں کا پالا وہ اکبر
ہے سینے پہ سناں کھا کے تڑپتا تھا ریت پر
یہ بولی ہند ہمشکل پیمبر کو نہیں لاتی
کہا زینب نے اس کی لاش کو دولہا بنانا تھا
زینب اور ہند۔۔۔
ارے ہند میرا چھ ماہ کا
اصغر جو تھا تیروں سے چھیدا گیا اس کا گلا
یہ بولی ہند شہ اصغر کو میدان میں کیوں لے آئے
کہا زینب نے امت کو نبی کی آزمانا تھا
زینب اور ہند۔۔۔
ارے ہند وہ بیمار سجاد میرا
ہاے اس عالم غربت میں کنبے کا سارباں تھا
یہ بولی ہند تپ میں سید سجاد کیوں آئے
کہا زینب نے غم ان کو بہتر کا اٹھانا تھا
زینب اور ہند۔۔۔
ارے ہند ہم کربلا سے شام و کوفہ گےء
ہے درباروں میں نبی زادیاں برہنہ سر گیء
یہ بولی ہند کیا یہ سب ہوا عباس کے ہوتے
کہا زینب نے وہ ہوتا تو ٹھوکر پہ زمانہ تھا
زینب اور ہند۔۔۔
ارے ہند زمانے نے ایسی نظریں بدلی
ہاے نانا کا بھرا گھر امت نے لوٹ لیا
یہ بولی ہند کیوں بی بی لٹی وہ شان اور شوکت
کہا زینب نے سرور کی زمیں کو جو سجانا تھا
زینب اور ہند۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.