Ali ke shehr kufa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Nasir Asghar Party
علی کے شہر کوفہ میں سماں زینب پہ کیا آیا
کجا برقع شریعت کا ردا کا بھی نہیں سایہ
جنازہ جس کی مادر کا اٹھا تھا پردہء شب میں
زمانہ اس کی بیٹی کو سر بازار لے آیا
علی کے شہر کوفہ میں۔۔۔
کہا رو کر سکینہ نے چچا مسلم دہائی ہے
وہ دیکھو پھر مجھے ظالم طمانچے مارنے آیا
علی کے شہر کوفہ میں۔۔۔
درازی منزلوں کی ریت کے تپتے ہوئے رستے
انوکھا سارباں ہے بیڑیاں پہنے ہوئے آیا
علی کے شہر کوفہ میں۔۔۔
سجے ہیں بام و در کوفہ میں آمد ہے اسیروں کی
تماشا آل احمد کا مسلماں دیکھنے آیا
علی کے شہر کوفہ میں۔۔۔
وہ خطبہ تھا کہ حیبت چھا گیء دربار سارے پر
علی کی دل بیٹی میں حیدر سا جلال آیا
علی کے شہر کوفہ میں۔۔۔
کہا سجاد سے زینب نے رو کے کچھ تو بتلاؤ
نجف سے لے کے چادر کیوں میرا بابا نہیں آیا
علی کے شہر کوفہ میں۔۔۔
جہاں بابا کی شاہی تھی اسی دربار میں زینب
نثار آی برہنہ سر یہ کیسا انقلاب آیا
علی کے شہر کوفہ میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.