Khaak par laashe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Others
خاک پر لاشے پڑیں ہیں کربلا خاموش ہے
ایک سکتہ ہے بیاباں کی فضا خاموش ہے
صبح کو أہل حرم کی یاد آتی ہے اذاں
وقتِ مغرب ہے شبیہء مصطفی خاموش ہے
خاک پر لاشے۔۔۔
ہمکنا مسکرانا اور لپٹنا شاہ سے
اصغرِ معصوم کی ہر ایک ادا خاموش ہے
خاک پر لاشے۔۔۔
ہے سکینہ گود میں زینب کے آنسوں ہے رواں
سوتی ہے معصوم اور ماں بے حوا خاموش ہے
خاک پر لاشے۔۔۔
ہے شہیدوں کے بھی لاشے لاشہء شہ کے قریب
قافلہ سالار چپ ہے قافلہ خاموش ہے
خاک پر لاشے۔۔۔
کچھ دھواں باقی ابھی ہے دھیر میں راخ کے
شہ کے خیمے جل چکے ہیں اور فضا خاموش ہے
خاک پر لاشے۔۔۔
بیڑیاں ہے پایہء عابد میں تو گردن میں ہے طوق
روتی ہے زنجیر لیکن نقش پا خاموش ہے
خاک پر لاشے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.