Ay mere baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Farhan Ali Waris
شام غریباں آگ کا منظر
آے نجف سے فاتح خیبر
اجڑی ہوئی زینب نے دیکھا
روتے ہوئے جب باپ کا چہرہ
مقتل میں گونجا زینب کا نوحہ
اے میرے بابا ہاے میرے بابا
کیا کیا مصائب ٹوٹے ہے مجھ پر
بتلا رہا ہے یہ خونی منظر
ایک دن میں اجڑا میرا بھرا گھر
نہ رہے بھای نہ کوئی بیٹا
اے میرے بابا۔۔۔
یہ کربلا ہے یہ خونی جنگل
دیکھو تو بابا تم سوے مقتل
سب کے لہو سے بھیگا ہے آنچل
سارے عزیزوں کا غم اٹھایا
اے میرے بابا۔۔۔
دیکھ سکو تو یہ دیکھو بابا
بکھرا ہوا ہے قاسم کا سہرا
ہے ٹکڑے ٹکڑے دولہا کا لاشہ
دل کو سنبھالے روتی ہے فروہ
اے میرے بابا۔۔۔
بھولے گا کیسے یہ قلب میرا
غازی کے شانے اکبر کا سینہ
بانو کا نوحہ اصغر کا جھولا
دل میں ہے میرے یہ داغ کیسا
اے میرے بابا۔۔۔
پالا تھا جس کو ماں بن کے میں نے
چھیدا کلیجہ اس کا سناں نے
سن لو زرا نوحہ اس کی ماں سے
لیلیٰ کا دل بھی غم سے چھدا تھا
اے میرے بابا۔۔۔
کیا تم نے بابا دیکھی ترای
بازو بریدہ بابا میرے بھائی
بعد اس کے ہم پہ افتاد آی
تھا اس کے دم سے پردہ ہمارا
اے میرے بابا۔۔۔
عابد کو شعلوں سے بھی نکالا
دیتی تھی بچوں کو میں سہارا
اہلِ حرم کو میں نے سنبھالا
تنہا دیا ہے خیموں کے پہرہ
اے میرے بابا۔۔۔
یہ میرے آنسوں کہتے ہیں بابا
اس طرح رونے سے کیا ملے گا
جیسے بھی ہو جینا پڑے گا
زندگی بھر کا غم میں نے پایا
اے میرے بابا۔۔۔
فرحان و مظہر کیسا تھا منظر
باپ کے قدموں سے وہ لپٹ کر
کہتی تھی زینب میرا لٹا گھر
وقتِ مدد تھا کوی نہ آیا
اے میرے بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.