Rone ke liye kaafi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Haji Ansar Party
رونے کے لئے کافی ہے سجاد تیرا نام
تو شہنشاہِ درد ہے بتلا رہی ہے شام
چلا بیکسوں کا کارواں بیمار لوگو سارباں
ہے سنگ سر عریاں شاہ لافتی کی بیٹیاں
کربوبلا کے دشت میں برپا ہے کہرام
رونے کے لئے کافی ہے۔۔۔
زینب پکاری بے وطن بھای میرا ہے بیکفن
کردے اسے کوئی دفن میرے ہاتھوں میں باندھی رسن
ہاے کیسے سنا ہوگا بیمار نے پیغام
رونے کے لئے کافی ہے۔۔۔
مستوروں میں اک مرد ہے غیرت سے چہرہ زرد ہے
کربل کی زمیں گرد ہے زینب کے دل میں درد ہے
روتا ہے سر جھکا کے کرتا نہیں کلام
رونے کے لئے کافی ہے۔۔۔
مشکل تھی بڑی وہ گھڑی دربار میں زینب کھڑی
شبیر کے لب پر چھڑی سجاد نے پہنی کڑی
دربار یزیدی کے لرزے ہیں در و بام
رونے کے لئے کافی ہے۔۔۔
کٹ جاتے سیدوں کے سر زینب نہ جاتی در بدر
بیمار کا ٹکڑے جگر روتا ہے لہو ہر نگر
ہر منزلوں پہ تڑپنا سجاد تیرا کام
رونے کے لئے کافی ہے۔۔۔
زندان سیاہ پوش ہے تنہائی کی آغوش ہے
عابد کہے نہ ہوش ہے دم ٹوٹا ہے خاموش ہے
امت نے سکینہ کو دیا موت کا انعام
رونے کے لئے کافی ہے۔۔۔
کربل کی سویا خاک پر عادل لہو پوشاک پر
چرچے ہوے افلاک پر سلطان لولاک پر
ہے جن و ملایک بھی سجاد کے خدام
رونے کے لئے کافی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.