Ro ro ke bayan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Nadeem Sarwar
رو رو کے بیاں کرتی تھی یہ زینب ناشاد
اے سید سجاد اے سید سجاد
اب ہوش میں آؤ کہ ہوا گھر میرا برباد
اے سید سجاد اے سید سجاد
مارے گےء عباس دلاور لب دریا
پامال ہوا رن میں تیرے باپ کا لاشہ
خیمے بھی جلے جل گیا معصوم کا جھولا
جل جائے کہ جاں اپنی بچاے کرو ارشاد
اے سید سجاد۔۔۔
میں روتی رہی اکبر مہرو گےء مارے
بھای پہ فدا عون و محمد ہوے پیارے
سب چھپ گےء اس دشت میں آنکھوں کے ستارے
چلتی تھی چھری بھای پہ میں کرتی تھی فریاد
اے سید سجاد۔۔۔
بازو کو میرے چوم کے بابا نے کہا تھا
ایک روز رسن بازو میں باندھیں گے یہ اعدا
میں کہتی تھی کیوں کیا میرا عباس نہ ہوگا
رہ رہ کہ مجھے بات یہی آتی ہے اب یاد
اے سید سجاد۔۔۔
بازو کٹے عباس کے میں دیکھ رہی تھی
نیزہ لگا اکبر کے کمر شہ کی جھکی تھی
اصغر کے لگا تیر قیامت کی گھڑی تھی
ہے زخم جو اس دل پہ نہیں ان کی ہے تعداد
اے سید سجاد۔۔۔
اے لال چلو یاں سے کہ زنداں کا سفر ہے
چادر کی جگہ خاک بنی زینت سر ہے
آمادہ جفا پر یہاں ہر بانیء شر ہے
اب اٹھ کے تو دکھلاؤ زرا قوت اجداد
اے سید سجاد۔۔۔
ہونا ہے ابھی تم کو بھی پابند سلاسل
روتا ہے تجھے دیکھ کے بیٹا یہ میرا دل
اب جلد چلو دور بہت اپنی ہے منزل
سہنی ہے بہت تم کو ابھی راہ میں افتاد
اے سید سجاد۔۔۔
ریحان تو اس وقت فقط اتنی دعا کر
اس مجلس شبیر میں ہاتھوں کو اٹھا کر
اے جان نبی روح نبی سبط پیمبر
محشر میں سناؤں مجھے نوحہ یہ رہے یاد
اے سید سجاد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.