Bemaar ka janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
اللّٰہ رے قیامت اللہ رے قیامت
مظلوم کا جنازہ لاچار کا جنازہ
آہستہ سے اٹھاؤ بیمار کا جنازہ
مظلوم کا جنازہ لاچار کا جنازہ
کھاے ہیں تازیانے زخمی ہے پشت ساری
ہے شہ کے غم میں اب بھی آنکھوں سے اشک جاری
تصویر غم بنا ہے غم خوار کا جنازہ
آہستہ سے اٹھاؤ بیمار کا جنازہ
مظلوم کا جنازہ۔۔۔
امت نے ظلم ڈھاے کوفے کی رہگزر میں
جس کو قدم قدم پر لوٹا گیا سفر میں
ہے جیسے قافلے کے سالار کا جنازہ
آہستہ سے اٹھاؤ بیمار کا جنازہ
مظلوم کا جنازہ۔۔۔
أہل عزا تڑپ کر آنسوں بہا رہے ہیں
تابوت کو یہ کہہ کر کاندھا لگا رہے ہیں
کیسے اٹھاے اپنے سردار کا جنازہ
آہستہ سے اٹھاؤ بیمار کا جنازہ
مظلوم کا جنازہ۔۔۔
بھرنے کو بھر چکے ہیں سب زخم پنڈلیوں کے
لیکن نشان اب بھی باقی ہے بیڑیوں کے
دیکھو حسین اپنے دلدار کا جنازہ
آہستہ سے اٹھاؤ بیمار کا جنازہ
مظلوم کا جنازہ۔۔۔
سیدانیاں تڑپ کر سر اپنا پیٹتی ہے
سانسیں تو رک گیء ہے آنکھیں کھلی ہوئی ہے
باقر کے منتظر ہیں دیدار کا جنازہ
آہستہ سے اٹھاؤ بیمار کا جنازہ
مظلوم کا جنازہ۔۔۔
آنکھوں سے خون ٹپکا تھرا گیا کلیجہ
باقر کے دل سے پوچھو کیسے لحد میں رکھا
عابد کا متقی کا دیندار کا جنازہ
آہستہ سے اٹھاؤ بیمار کا جنازہ
مظلوم کا جنازہ۔۔۔
عامر بھی رو رہا ہے اختر کی آنکھ نم ہے
بیمار کربلا کا سب کے دلوں میں غم ہے
نظروں میں گھومتا ہے خوددار کا جنازہ
آہستہ سے اٹھاؤ بیمار کا جنازہ
مظلوم کا جنازہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.