Kab aaoge baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sachay Bhai
تھا شام کے زنداں میں سکینہ کا یہ نوحہ
کب آؤ گے بابا
اب اور کہاں تک مجھے رلواوء گے بابا
کب آؤ گے بابا
اب بھی نہ خبر لی تو میں زندہ نہ رہوں گی
میں بچ نہ سکوں گی
دل کانپتا ہے دیکھ کے زنداں کا اندھیرا
کب آؤ گے بابا
تھا شام کے زنداں۔۔۔
اک رات بھی میں چین سے سونے نہیں پائی
عمو ہیں نہ بھای
پھٹ جائے کہیں شدت غم سے نہ کلیجہ
کب آؤ گے بابا
تھا شام کے زنداں۔۔۔
بھیا علی اکبر ہیں نہ قاسم ہے نہ عمو
روٹھے ہیں یہ سب کیوں
چلاتی ہوں رو رو کے کوئی بھی نہیں آتا
کب آؤ گے بابا
تھا شام کے زنداں۔۔۔
اب میرا مقدر ہے یہی خاک پہ سونا
تکیہ نہ بچھونا
سونے کے لئے آپ کا سینہ نہ ملے گا
کب آؤ گے بابا
تھا شام کے زنداں۔۔۔
میں کیسے یقیں کرلوں کہ فریاد یہ میری
تم تک نہیں پہنچتی
سنتے رہے اور حال بھی میرا نہیں پوچھا
کب آؤ گے بابا
تھا شام کے زنداں۔۔۔
بے پردہ پھراے گےء بازاروں میں جس دم
کیوں مر نہ گےء ہم
ہر گام پہ میں نے تمہیں رو رو کے پکارا
کب آؤ گے بابا
تھا شام کے زنداں۔۔۔
بابا کو بلا دے کوئی گھٹتا ہے میرا دم
ہے وقت بہت کم
بے کس کی تو فریاد بھی کوئی نہیں سنتا
کب آؤ گے بابا
تھا شام کے زنداں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.