Ay aspe wafadar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Farhan Ali Waris
جب آخری رخصت کو چلے سیدہ والا
ہمشیر کو دختر کو بھی اللہ کو سونپا
پھر روتے ہوئے اسپ وفادار سے بولے
آ تو بھی وداع بیکس و مظلوم سے ہو لے
اے اسپ وفادار اے اسپ وفادار
مانا کے بہت زخم ہے تیرے بھی بدن پر
اصغر کی طرح پیاسا ہے میری طرح مضطر
یہ آخری خدمت ہے ادا کر پائے حیدر
گردن پہ میرے شمر کی چلنے کو ہے تلوار
اے اسپ وفادار۔۔۔
تو تو میرے کی سواری میں رہا ہے
اب تجھ سے بچھڑنے کا مجھے رنج بڑا ہے
پر کیا کروں محزر میں میرا نام لکھا ہے
راکب تیرا مرنے کو چلا ہے میرے رہوار
اے اسپ وفادار۔۔۔
جب گرنے لگوں زین سے مقتل کی زمیں پر
جب مجھ پہ برسنے لگے ہر سمت سے پتھر
اور شمر لعیں تن سے جدا کرنے لگے سر
زینب نہ کہیں دیکھ لے بن جاییو دیوار
اے اسپ وفادار۔۔۔
لاشہ میرا پامال کریں گے یہ ستمگر
مارے گا کوی پھیریں گے خنجر
رہنے نہیں دیں گے میرا ملبوس بدن پر
تڑپے گا سر نہر میرا بھائی علمدار
اے اسپ وفادار۔۔۔
یہ سن کے تڑپنے لگا کہنے لگا رو کر
بہتر ہے کہ جاں دیدوں میں کفار سے لڑ کر
اے کاش کے چل جائے میرے حلق پہ خنجر
میں آپ پہ جاں دینے کو تیار ہوں جو بار
اے سید ابرار اے سید ابرار
دے حکم تو اس فوج ستمگر کو کچل دوں
نقشہ میں زرا دیر میں مقتل کا بدل دوں
ہر ایک ستمگار کو پیغام اجل دوں
اے ابنِ علی حکم ہے بس آپ کا درکار
اے سید ابرار۔۔۔
یہ سن کے ہوی تر میرے مولا کی نگاہیں
گردن میں بڑے پیار سے پھر ڈال دی باہیں
اور اسپ وفادار بھی بھرنے لگا آہیں
مولا نے کہا جا تیرا اللہ مددگار
اے اسپ وفادار۔۔۔
اب حشر میں ہم تجھ سے ملاقات کریں گے
مقتل میں بسر آج سے دن رات کریں گے
ہم خلد میں نانا سے تیری بات کریں گے
رویینگے تجھے دیکھ کے سب میرے عزادار
اے اسپ وفادار۔۔۔
ریحان نظر آتی ہے جب شہ کی سواری
آنکھوں سے عزاداروں کے خوں ہوتا ہے جاری
کہتے ہیں کہ قربان ہو جاں تم پہ ہماری
دیکھا نہیں تجھ جیسا کوئی شاہ کا غم خوار
اے اسپ وفادار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.