Ye dono kate haat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
عباس کہاں ہو میرے عباس کہاں ہو
یہ کہہ کے گرے خاک پہ میدان میں سرور
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوئے ہیں
اللّٰہ کرے خیر سے ہو میرا برادد
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوئے ہیں
بازو یہ میرے قوت بازو کے ہیں بازو
دیکھا ہے انہیں جب سے نہیں رکتے ہیں آنسوں
وہ درد کمر میں ہے کہ دل پر نہیں قابو
ان ہاتھوں سے آتی ہے میری بھای کی خوشبو
جلتی ہوئی ریتی سے اٹھا لو انہیں دلبر
یہ دونوں کٹے ہاتھ۔۔۔
یہ کہہ کے گرے خاک۔۔۔
ہوتا ہے قیامت سے بڑا بھائی کا غم بھی
اس پر یہ ستم ہاتھ برادر کے قلم بھی
ڈھونڈوں زرا اکبر کے مدد کرتے ہیں ہم بھی
لاشہ بھی یہی ہو گا کہیں مشک و الم بھی
بابا کی کمر ٹوٹ گئی دشت میں اکبر
یہ دونوں کٹے ہاتھ۔۔۔
یہ کہہ کے گرے خاک۔۔۔
تڑپایا بہت بھای کو تاخیر نے میری
کچھ بھی نہ کیا دشت میں تقدیر نے میری
غربت میں کمر توڑتی تقدیر نے میری
خیمے میں بڑے ناز سے ہمشیر نے میری
تعویذ دعا کا ابھی باندھا تھا انہیں پر
یہ دونوں کٹے ہاتھ۔۔۔
یہ کہہ کے گرے خاک۔۔۔
ارمان میرے بھائی کے ٹکڑوں میں بٹے ہیں
مر کر بھی میرے بھائی کے جزبے نہ گھٹے ہیں
یہ دونوں کٹے ہاتھ جو زخموں سے اٹے ہیں
ایک سوکھی ہوئی مشک کے بھرنے میں کٹے ہیں
ان ہاتھوں سے لپٹا ہے سکینہ کا مقدر
یہ دونوں کٹے ہاتھ۔۔۔
یہ کہہ کے گرے خاک۔۔۔
یہ ہاتھ ہے سقای کے منصب کا بھروسہ
بابا کی دعاؤں کا یقیں سب کا بھروسہ
ان ہاتھوں سے وابستہ ہے ہم سب کا بھروسہ
دیکھو تو زرا غور سے ہمشکل پیمبر
یہ دونوں کٹے ہاتھ۔۔۔
یہ کہہ کے گرے خاک۔۔۔
ہمشکل نبی دشت میں بابا کی خبر لو
غش خاک نہ گر جائے کہیں گود میں بھر لو
آنکھوں سے ٹپکنے لگا اب خون جگر لو
ٹہرو زرا ان ہاتھوں کی پہچان تو کر لو
دل غم سے نہ پھٹ جائے کہیں سینے کے اندر
یہ دونوں کٹے ہاتھ۔۔۔
یہ کہہ کے گرے خاک۔۔۔
عمو کا علم دیکھ کے کہتی تھی سکینہ
کچھ دیر کی ہے پیاس یہ گرمی یہ پسینہ
کچھ دور تھے خیمے سے ابھی شاہ مدینہ
دو ہاتھ کو لپٹاے تھا شبیر کا سینہ
زینب نے جو دیکھا تو کہا پھینک کے چادر
یہ دونوں کٹے ہاتھ۔۔۔
یہ کہہ کے گرے خاک۔۔۔
اختر ہے پھریرے سے عیاں خون کی لالی
کہرام ہے عامر کے علم آیا ہے خالی
پیاسوں کی ہر امید ہے اب ٹوٹنے والی
دو ہاتھ ہے ہاتھوں میں لیےء سید عالی
ہر بی بی سے کہتی ہے سکینہ یہ تڑپ کر
یہ دونوں کٹے ہاتھ۔۔۔
یہ کہہ کے گرے خاک۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.