Tha ye abbas ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anj. Masoomeen
تھا یہ عباس کا نوحہ جب میرے ہاتھ کٹے
تھی تصور میں سکینہ جب میرے ہاتھ کٹے
جس گھڑی ہاتھ قلم ہو گےء میرے آقا
میں نے مشکیزے کو دانتوں سے سنبھالا مولا
مشک کو تیر نے چھیدا جب میرے ہاتھ کٹے
تھا یہ عباس کا نوحہ۔۔۔
ظلم جو مجھ پہ ہوئے ہیں وہ سناؤں کیسے
ایک شقی گزرے ستم مار کے سر پر میرے
مجھکو گھوڑے سے گرایا جب میرے ہاتھ کٹے
تھا یہ عباس کا نوحہ۔۔۔
کچھ دکھائی نہیں دیتا تھا مجھے آنکھوں سے
زخمی کرتے لعیں لفظوں کی تلواروں سے
اشقیاء دیتے تھے طعنہ جب میرے ہاتھ کٹے
تھا یہ عباس کا نوحہ۔۔۔
دیکھ کر مجھکو یہ کہنے لگے رن میں اعدا
لے لو عباس دلاور سے علی کا بدلہ
سب نے مل کر کیا حملہ جب میرے ہاتھ کٹے
تھا یہ عباس کا نوحہ۔۔۔
کوی نیزے سے کوئی بھالے سے مارا مجھکو
نام شہزادیوں کا لے کے رلایا مجھکو
یاد آے مجھے بابا جب میرے ہاتھ کٹے
تھا یہ عباس کا نوحہ۔۔۔
بہہ گیا مشک سکینہ سے جو سارا پانی
مجھکو رلوانے لگے اور ستم کے بانی
میں نے دیکھا سوے خیمہ جب میرے ہاتھ کٹے
تھا یہ عباس کا نوحہ۔۔۔
لشکر شام کا ہر ظلم و ستم سہہ سہہ کے
سر کے بل جلتی زمیں پر میں گرا گھوڑے سے
نہ ملا مجھکو سہارا جب میرے ہاتھ کٹے
تھا یہ عباس کا نوحہ۔۔۔
برچھیوں سے جو ہوا پیاس میں زخمی سینہ
مجھکو شمشیریں لگاتے تھے مسلسل اعدا
میں بکھرتا گیا مولا جب میرے ہاتھ کٹے
تھا یہ عباس کا نوحہ۔۔۔
عرش نوحے کی صدا عرش تلک جائے گی
غم زدہ ہویینگے جنت میں بہت صابر بھی
سن کے رویینگے یہ نوحہ جب میرے ہاتھ کٹے
تھا یہ عباس کا نوحہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.