Juda na karo mujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
بابا کے لئے قید میں روتی تھی سکینہ
یہ کون ہے کیا نام ہے حاکم نے یہ پوچھا
دربان نے حاکم کو یہ تب جا کے بتایا
ایک بچی ہے رسی سے گلا دکھتا ہے جس کا
میں اس کو جدا کرتا ہوں جب بھای سے اس کے
یہ خوف زدہ ہو کے یہی کرتی ہے نالے
جدا نہ کرو مجھے بھای سے
اندھیرا بہت یہ زنداں ہے
ارے ظالموں ستم نہ کرو
لبوں پر رکی میری جاں ہے
بہن کہتی تھی یہ سجاد کی
سفارش کرو لعیں سے میری
یہ تم سے مجھے جدا نہ کرے
میرے حال پر مجھے چھوڑ دے
یہاں تم رہو وہاں میں رہوں
تو بس موت کا ہی امکان ہے
جدا نہ کرو۔۔۔
پدر اور چچا کے سر ہے جدا
میرا بھائی بھی تو مارا گیا
یہ بیمار جو میرا بھائی ہے
یہاں اس کو بھی قضا لای ہے
جدا ہو کے ہم نہ جی پاییں گے
سزا یہ نہ دو تو احسان ہے
اجالوں میں میں ہمیشہ رہی
نہ بھای مجھے کبھی تیرگی
یہ تنہائی یہ تاریکیاں
میری عمر سے بڑی سختیاں
میں زخمی بدن میں تشنہ دہاں
میری موت کا یہ سامان ہے
جدا نہ کرو۔۔۔
چلو اب کبھی نہیں روونگی
اذیت میں ہوں مگر سوونگی
چلو اب رہو گے تم چین سے
نہ جاگو گے تم میرے بین سے
مجھے ہے خبر میں روی اگر
تو ظلم و ستم کا طوفان ہے
جدا نہ کرو۔۔۔
طمانچے لگے میں چپ ہی رہی
گوہر چھن گےء میں چپ ہی رہی
گری اونٹ سے راہ شام میں
طمانچے ملے ہیں انعام میں
مجھے رونے دو ارے ظالموں
میرا دل بہت پریشان ہے
جدا نہ کرو۔۔۔
خدا کے لئے ستم یہ نہ کر
کسی سے نہیں خدا سے تو ڈر
نبی کا اگر تو ہے امتی
یہ بے حرمتی سر شاہ کی
خدارا نہ کر ارے بد نظر
یہ سر دین ہے یہ قرآن ہے
جدا نہ کرو۔۔۔
مجھے ہے خبر نہ جی پاؤں گی
یہاں سے نہ اب میں گھر جاؤں گی
گرے گا نہ اب کوئی بھی مدد
اسی قید میں بنے گی لحد
میرا پیرہن بنے گا کفن
کہ مسکن میرا یہ زندان ہے
جدا نہ کرو۔۔۔
ہے جاری لہو میرے کان سے
یہ کیسا ستم ہے مہمان سے
پھپھی سے الگ ہوں مان سے جدا
ہے کرتہ میرا لہو سے بھرا
میری زندگی دکھوں سے بھری
یہ مظلومیت میری شان ہے
جدا نہ کرو۔۔۔
ہے زنداں وہی وہی شام ہے
وہاں رات دن جو کہرام ہے
عزادار سب ہے نوحہ بلب
ہے گریہ کناں زمین عرب
بپا ہر گھڑی ریحان اعظمی
فضا ماتمی بصد شان ہے
جدا نہ کرو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.