Hum ne ghazi ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
لا الہ کی جان ہے مولا غازی کا علم
دین کی پہچان ہے مولا غازی کا علم
ہم نے غازی کا علم گھر پہ سجا رکھا ہے
گھر کو اپنے مولا کا عزا خانہ بنا رکھا ہے
اٹھتا ہے مجلس شبیر میں جو تیرا علم
ہر مصیبت سے ہمیں اس نے بچا رکھا ہے
ہم نے غازی کا علم۔۔۔
آج بھی پرچم عباس کو دیکھا تو کہا
مشک کو سینے سے غازی نے لگا رکھا ہے
ہم نے غازی کا علم۔۔۔
کٹ گےء بازو علمدار کے دریا پہ مگر
پھر بھی اسلام کے پرچم کو اٹھا رکھا ہے
ہم نے غازی کا علم۔۔۔
یہ سبیلیں جو محرم میں نظر آتی ہے
ان پہ عباس نے خود دست وفا رکھا ہے
ہم نے غازی کا علم۔۔۔
ہے تیرے بھائی کی مجلس تیرا ماتم غازی
فاطمہ زہرا کو مہمان بنا رکھا ہے
ہم نے غازی کا علم۔۔۔
سرفرازی ہے یہ ریحان حسن صادق کی
اپنا سر غازی کے قدموں میں جھکا رکھا ہے
ہم نے غازی کا علم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.