Haye kamar tod
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Farhan Ali Waris
تنہا ہمیں دشت میں کیسے بھلا چھوڑ گےء
ہاے کمر توڑ گےء بھای کمر توڑ گےء
دے گےء ہو اتنے غم جیسکیں گے کیسے ہم
ہو گیا کیسا ستم غم سے کمر ہے یہ خم
گزری میرے دل پہ کیا کیسے بتاؤں تجھے
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
دیکھ میری بے بسی کربوبلا کے علی
حد سے بڑی تشنگی گھیرے ہیں مجھکو شقی
حلق پہ کیا جانیےء کب میرے خنجر چلے
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
تم تو علمدار تھے بھائی کے غم خوار تھے
کتنے وفادار تھے فوج کے سالار تھے
اب یہ علم فوج کا ہم بھلا دیں گے کسے
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
دوں میں کسے اب صدا رن میں ہوں تنہا کھڑا
وقتِ اجل آ گیا خشک ہے میرا گلا
چلنے کو تلوار ہے خشک گلے پر میرے
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
بعد میرے ہوگا کیا یہ نہیں تجھکو پتہ
سب سروں سے ردا لوٹیں گے یہ اشقیاء
فوج ستم باندھے گی اہلِ حرم کے گلے
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
آنکھ میں خون ہے بھرا تیر ہے ایسا لگا
ہو گئے بازو جدا سر بھی دو پارہ ہوا
بھائی یہ حالت تیری جینے نہ دے گی مجھے
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
تیغ تلے شاہ دیں سجدے میں رکھ کر جبیں
کہتے تھے سن اے زمین اب میرا کوئی نہیں
وہ جو تھے بازو میرے نہر پہ کاٹے گےء
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
تیرے سہارے بہن چھوڑ کے آی وطن
بھر گیا لاشوں سے بن لاشیں ہے سب بیکفن
کس کو پکارے بہن سر سے جو چادر چھنے
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
بالی سکینہ تیری جو ہے تیری لاڈلی
مشک تجھے دے چکی در پہ ہے اب بھی کھڑی
نہر کو تکتی ہے وہ ہاتھوں میں کوزہ لیےء
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
جی کے کروں کیا میں اب ہو گیا ایسا غضب
جیتے تھے جس کے سبب جانے ملیں گے وہ کب
قتل کریں گے عدو تنہا ہمیں دیکھ کے
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
نوحہء ریحان میں لہجہء فرحان میں
درد کے عنوان میں اشکوں کے طوفان میں
سنتے ہیں أہل عزا نالے یہ شبیر کے
ہاے کمر توڑ گےء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.