Behen sina pe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
لہو لہو ہے وفا زخم زخم ہے وعدہ
بہن سناں پہ میرا سر ٹہر نہ پائے گا
میرے کٹے ہوئے شانے تھے تیری سر کی ردا
بہن سناں پہ میرا سر ٹہر نہ پائے گا
کوی اسیر ہے ناقے پہ کوئی پیدل ہے
سناں کی نوک پہ کربوبلا کا مقتل ہے
اب امتحاں میرا کتنا لے گا خدا
بہن سناں پہ میرا۔۔۔
رسول زادہ بھلا یوں اسیر ہوتے ہے
حروفہء آیہء تطہیر خون روتے ہیں
ہے بال کھولے ہوئے بی بیاں رسن بستہ
بہن سناں پہ میرا۔۔۔
سناں پہ ہے میرے تشنہ دہن امام کا سر
کہاں بتول کا جایا کہاں غلام کا سر
برابر آقا کے اپنے میں چل نہیں سکتا
بہن سناں پہ میرا۔۔۔
رلا رہی ہے لہو مجھکو خود میری غیرت
دکھاؤں اپنی سکینہ کو کس طرح صورت
نہ میرے ہاتھ سلامت رہے نہ مشکیزہ
بہن سناں پہ میرا۔۔۔
میں رکھ نہ پایا بہن تیری حسرتوں کا بھرم
ضعیف ماں نے مجھے دی تھی اپنے سر کی قسم
ہے میری آنکھ میں ام البنین کا چہرہ
بہن سناں پہ میرا۔۔۔
گیا میں نہر پہ کس شان سے علم لے کر
نظر میں جعفر تیار کا ہشم لے کر
بدل دیا مگر ایک دو پہر نے سب نقشہ
بہن سناں پہ میرا۔۔۔
دیا ستم نے یہ کیسا خراج کوفے میں
وہ ایک ردا کی سوالی ہے آج کوفے میں
ملی ہے سارے زمانے کو جس کے گھر سے ردا
بہن سناں پہ میرا۔۔۔
سمجھ سکے گا یہاں کون میرے ماتم کو
میں کیا بتاؤں بھلا زید ابن ارقم کو
یہی ہے مرثیہ میرا یہی میرا نوحہ
بہن سناں پہ میرا۔۔۔
کریں گے حشر تلک بین عامر و نیر
نہ پا سکیں گے کبھی چین عامر و نیر
بھلا نہ پائے گا دل اس بریدہ سر کی صدا
بہن سناں پہ میرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.