Jod kar nanhe se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shahid Baltistani
نماز شب میں کوئی باپ مانگتا ہے دعا
اللہ اللّٰہ اللہ اللّٰہ
سکون دل کے لئے کر مجھے سکینہ آتا
جوڑ کر ننھے سے ہاتھوں کو سکینہ نے کہا
کیا اسی دن کے لئے مجھکو تھا مانگا بابا
جانے کیوں جشن مناتے ہے ستا کر مجھکو
اپنے بچوں کو ہنساتے ہے رلا کر مجھکو
شامیوں نے میرے رونے کو تماشا سمجھا
کیا اسی دن کے لئے۔۔۔
جوڑ کر ننھے سے۔۔۔
بابا جاں اس کا سبب کیا ہے خدا ہی جانے
فاطمہ نام کسی کو جو بتایا میں نے
بے جھجھک اس نے سکینہ کو تماشا مارا
کیا اسی دن کے لئے۔۔۔
جوڑ کر ننھے سے۔۔۔
آپ نے عید پہ جو در مجھے پہنااے تھے
شمر نے کانوں سے اس طرح وہ گھر نوچے
در نہیں خون بھی ہے شمر کے ہاتھوں میرا
کیا اسی دن کے لئے۔۔۔
جوڑ کر ننھے سے۔۔۔
قبر تک بھول نہ پائے گی تمہاری بیٹی
کاٹ کر انگلی تمہاری جو انگوٹھی کھینچی
پہن کر اس کو ہی ظالم نے تمانچہ مارا
کیا اسی دن کے لئے۔۔۔
جوڑ کر ننھے سے۔۔۔
خمس میں مانگ رہا ہے میرا بھائی چادر
شام کے لوگ ہمیں مار رہے ہیں پتھر
عورتیں پھینک رہی ہے میری جانب صدقہ
کیا اسی دن کے لئے۔۔۔
جوڑ کر ننھے سے۔۔۔
آپ کی لاش جو جس طرح سے پامال کیا
جیتے جی میرے لعینوں نے وہی حال کیا
باندھ کر گھوڑوں سے پیدل مجھے دوڑایا گیا
کیا اسی دن کے لئے۔۔۔
جوڑ کر ننھے سے۔۔۔
اس نے عباس کے بدلے یوں سکینہ سے لیےء
رہ گےء ہاتھوں میں ظالم کے کچھ بال میرے
مجھکو آیا ہی نہیں کوئی چھڑانے والا
کیا اسی دن کے لئے۔۔۔
جوڑ کر ننھے سے۔۔۔
سن کے محسن یہ بکا کرتے تھے سب عرش نشیں
جو سکینہ تھی سکوں اس کے مقدر میں نہیں
خوں میں ڈوبی ہے تمہاری وہ تہجد کی دعا
کیا اسی دن کے لئے۔۔۔
جوڑ کر ننھے سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.