Ay alqama ki maujon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Farhan Ali Waris
اے علقمہ کی موجوں خاموش کیوں ہو بولو
کیا راز تشنگی تھا کچھ تو زباں سے کھولو
غازی کے غم میں بچے رو رو کے سو چکے ہیں
آنکھوں میں میری آنسوں سب خشک ہو چکے ہیں
عباس کے علم سے تم ہی لپٹ کے رو لو
اے علقمہ کی موجوں۔۔۔
کوزے زمیں پہ رکھ کر بے آس ہو ہو گیء ہے
یعنی سکینہ اب تو پانی سے ڈر رہی ہے
پانی کے نام سے بھی ڈرتی ہے اب وہ دیکھو
اے علقمہ کی موجوں۔۔۔
بازو قلم ہوئے ہیں دریا پہ جس جری کے
سیدانیاں جمع ہیں اس کے علم کے نیچے
مشک سکینہ کوی اس کے علم سے کھولو
اے علقمہ کی موجوں۔۔۔
دو نیم ہو گیء ہے غم سے کمر ہماری
کہتے تھے شاہ والا غازی میں تجھ پہ واری
حسرت ہے یہ ہماری ایک بار بھای کہہ دو
اے علقمہ کی موجوں۔۔۔
زینب پکارتی ہے میری ردا کا ضامن
دریا پہ سو گیا ہے گزریں گے کس طرح دن
اے بی بیوں اب اپنی چادر سے ہاتھ دھو لو
اے علقمہ کی موجوں۔۔۔
ہر سوں بپا ہے ماتم ہر دل تڑپ رہا ہے
ایک شیر علقمہ کی گودی میں سو رہا ہے
سویا ہوا ہے تھک کر آہستگی سے بولو
اے علقمہ کی موجوں۔۔۔
کہتا تھا فضل رو کر اے میرے بابا جان
رہنے نہ دوں گا لاشہ اعدا کے درمیاں
میں آ رہا ہوں بابا لللہ تم نہ رو کو
اے علقمہ کی موجوں۔۔۔
غازی کے بعد شہ کے بچوں کا حال کیا تھا
کوی بلک رہا تھا کوی تڑپ رہا تھا
غازی کے یہ مصائب ریحان تم بھی لکھو
اے علقمہ کی موجوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.