Ay bekaso muztar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
اے بیکس و مضطر کے وفادار علمدار
اے جان و دل حیدر کرار علمدار
زخموں سے بدن چور ہوا جاتا ہے جاگو
اے میرے سپر میرے وفادار علمدار
اے بیکس و مضطر۔۔۔
تا عمر مجھے تم نے بس آقا ہی کہا ہے
بھای بھی تو کہدو زرا ایک بار علمدار
اے بیکس و مضطر۔۔۔
سونے نہیں دیتا ہے جنہیں خوف تمہارا
اب چین سے سویینگے وہ اشرار علمدار
اے بیکس و مضطر۔۔۔
آنکھوں سے لہو پونچ کے شبیر پکارے
بھای کا کرو آخری دیدار علمدار
اے بیکس و مضطر۔۔۔
پردے کے تحفظ کا کیا جن سے تھا وعدہ
کیا ان سے کہے زینب لاچار علمدار
اے بیکس و مضطر۔۔۔
عباس برادر کی یہ غربت بھی تو دیکھو
تنہائی ہے اور سید و ابرار علمدار
اے بیکس و مضطر۔۔۔
اس فوج کے مرنے کا یقیں آے تو کیسے
جس فوج کا تم جیسا ہو جرار علمدار
اے بیکس و مضطر۔۔۔
اب راتوں کو پہرے پہ بھلا کون رہے گا
عابد ہے فقط وہ بھی ہے بیمار علمدار
اے بیکس و مضطر۔۔۔
ہے یاد بلال آج بھی بابا کی وصیت
شبیر سے اب تک ہے خبردار علمدار
اے بیکس و مضطر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.