Abbas utho mai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anj. Masoomeen
عباس اٹھو میں لٹتی ہوں
بابا کی وصیت یاد کرو
مجھ بیکس کی امداد کرو
چھنتی ہے میرے سر سے چادر
عباس اٹھو میں لٹتی ہوں
عباس اٹھو۔۔۔
کتنا گہرا سناٹا ہے
وحشت سے جگر تھراتا ہے
اس جنگل میں میں جاؤں کدھر
عباس اٹھو میں لٹتی ہوں
عباس اٹھو۔۔۔
جنگل میں سکینہ کھوی ہے
کیا جانے کہاں وہ سوی ہے
ڈھونڈوں میں کہاں اس کو جا کر
عباس اٹھو میں لٹتی ہوں
عباس اٹھو۔۔۔
زینب پہ یہ کیسا وقت آیا
ہم خاک پہ بیٹھے ہے بھیا
ہے قبر پیمبر زیر و زبر
عباس اٹھو میں لٹتی ہوں
عباس اٹھو۔۔۔
میں کب سے سلاتی ہوں تم کو
فریاد سناتی ہوں تم کو
آ جاؤ ترای سے اٹھ کر
عباس اٹھو میں لٹتی ہوں
عباس اٹھو۔۔۔
آغوش امامت کے پالے
اے میرے ردا کے رکھوالے
بلوے میں کھڑی ہوں ننگے سر
عباس اٹھو میں لٹتی ہوں
عباس اٹھو۔۔۔
دکھ درد کے بادل چھاتے ہیں
جب شاہ ہدا یاد آتے ہیں
چلتے ہیں میرے دل پر خنجر
عباس اٹھو میں لٹتی ہوں
عباس اٹھو۔۔۔
دامن میں کوئی دلبر بھی نہیں
حد یہ ہے علی اصغر بھی نہیں
اکبر بھی گےء برچھی کھا کر
عباس اٹھو میں لٹتی ہوں
عباس اٹھو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.