Abbas kahan ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Tableegh e Imamia
غازی کا علم آیا تو شہ بولے یہ رو کر
عباس کہاں ہو عباس کہاں ہو
رو رو کے نہ مر جاۓ کہیں زینب مضطر
عباس کہاں ہو عباس کہاں ہو
جب مشک و علم لائے تھے رن سے شہ والا
اک حشر بپا تھا
نوحہ تھا یہی زینب دلگیر کے لب پر
عباس کہاں ہو۔۔۔
لے جاؤں میں کس طرح جواں بیٹے کا لاشہ
میدان سے تنہا
ہاتھوں سے کمر تھامے ہوئے کہتے ہیں سرور
عباس کہاں ہو۔۔۔
سب فوج خدا قتل ہوئی راہ خدا میں
اس دشت بلا میں
مرنے کے لئے جاتا ہے ننھا علی اصغر
عباس کہاں ہو۔۔۔
مقتل کی طرف جب کہ چلی شہ کی سواری
زینب یہ پکاری
اے میرے جری بھائی میرے شیر دلاور
عباس کہاں ہو۔۔۔
جو کوزے لئے بیٹھے ہیں رستے میں تمہارے
سہ روز کے پیاسے
ان بچوں کا کیا حال ہے دیکھو ذرا آ کر
عباس کہاں ہو۔۔۔
مر جاۓ گی اس دشت میں رو رو کے سکینہ
دشوار ہے جینا
دو آکے دلاسہ اسے سینے سے لگا کر
عباس کہاں ہو۔۔۔
اب دشتِ بلا قید میں کہرام بپا ہے
ہر لب پہ بکا ہے
کفار کے نرغے میں ہے اولادِ پیمبر
عباس کہاں ہو۔۔۔
رو رو کے بلاتی ہیں نبی زادیاں تم کو
کیوں سنتے نہیں ہو
خیموں کو جلاتا ہے ستمگاروں کا لشکر
عباس کہاں ہو۔۔۔
ہاتھوں سے ردا تھام کے زینب یہ پکاری
ہو جاؤں میں واری
چھن جائے نہ سر سے میرے بھیا میری چادر
عباس کہاں ہو۔۔۔
سنتے ہی تڑپ جاتا تھا عباس کا لاشہ
گوہر لب دریا
جب کہتی تھی سیدانیاں حسرت سے تڑپ کر
عباس کہاں ہو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.