Abbas ka gham
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anj. Masoomeen
عباس کا غم ہم کرتے ہیں
ہم اپنا لہو زم کرتے ہیں
دریا پہ گیا لانے پانی
نظروں میں سکینہ تھی پیاسی
عباس دلاور شیر جری
اونچائی پہ پرچم کرتے ہیں
عباس کا غم۔۔۔
ہے شیر ترای پر بپھرا
غازی کو کوئی کیا روکے گا
دریا پہ وہ قبضہ کر کے کہا
جو چاہیں گے وہ ہم کرتے ہیں
عباس کا غم۔۔۔
مشکیزہ چھدا ٹوٹی ہے آس
پانی نہیں پہنچا ہے احساس
شرمندہ بھتیجی سے عباس
احساس یہ پیہم کرتے ہیں
عباس کا غم۔۔۔
گھوڑے سے گرا عباس جری
آقا لو خبر آ کر اس کی
شہ بولے کمر ٹوٹی میری
شہ روتے ہیں ماتم کرتے ہیں
عباس کا غم۔۔۔
خیمے میں علم لاے سرور
سب بی بیاں کہتی ہے رو کر
اب ظلم و ستم ہونگے ہم پر
سقے کا سبھی غم کرتے ہیں
عباس کا غم۔۔۔
آیا ہے علم عمو ہے کہاں
مانگوں گی نہ پانی آؤ یہاں
لب پر یہ سکینہ کی ہے فغاں
شکوہ نہ یہاں ہم کرتے ہیں
عباس کا غم۔۔۔
چودہ سو برس کے بعد ابھی
لگتا ہے کہ غم کل ہے یہی
روتے ہیں ملایک اور نبی
ہر آنکھ وہ پر نم کرتے ہیں
عباس کا غم۔۔۔
دیکھو تو زرا ماتم کا اثر
ہر سال سے ہوتے ہے بڑھ کر
یاد آتا نہ کبھی کم کرتے ہیں
ماتم نہ کبھی کم کرتے ہے
عباس کا غم۔۔۔
ہے آپ کے بعد یہ حال چچا
درے وہ طمانچوں کا لگنا
رو رو کے سکینہ نے یہ کہا
اس طرح بسر ہم کرتے ہیں
عباس کا غم۔۔۔
عباس کے اے ماتم داروں
قسمت پہ سبھی تم ناز کرو
سب مل کے رضا آواز یہ دو
مولا تیرا ماتم کرتے ہیں
عباس کا غم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.