Abbas ka alam hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Farhan Ali Waris
اونچا رہے اونچا رہے غازی علم تیرا
ہر دور میں اونچا رہا غازی علم تیرا
چودہ سو برس سے جھک نہ سکا
یہ رب کا کرم ہے
عباس کا علم ہے عباس کا علم ہے
پنجا ہے جلال دست خدا
پٹکا اس کا زینب کی ردا
تعویذ وفا ہے مشکیزہ
یہ مشک و علم ہونگے نہ جدا
پٹکے پر رقم ہے
عباس کا علم ہے۔۔۔
صدیوں پہ محیط اس کا سایہ
یہ شان وفا کی کہہ لایا
حیدر نے محمد سے پایا
زینب کی دعا زہرا کی عطا
پیاسوں کا بھرم ہے
عباس کا علم ہے۔۔۔
گھر گھر سے جلوس غم نکلے
تابوت کے ساتھ علم نکلے
ہم کرتے ہوئے ماتم نکلے
روکے جو جلوسوں کا رستہ
اب کس میں یہ دم ہے
عباس کا علم ہے۔۔۔
گو لاکھ مٹانا چاہا مگر
جاری ہے عزاداری کا سفر
ہر سمت علم آتے ہے نظر
مر پایا نہیں جھک پایا نہیں
دنیا کو یہ غم ہے
عباس کا علم ہے۔۔۔
آ دیکھ زمانے دیکھ زرا
یہ پاک علم کی علم ہوا
کرتی ہے عطا دیتی ہے شفا
گھبرانا نہیں کہیں جانا نہیں
جو مانگو وہ کم ہے
عباس کا علم ہے۔۔۔
حمزہ کو ملا جعفر کو ملا
پھر خیبر میں حیدر کو ملا
حیدر سے دل سرور کو ملا
نسبت کا شرف یا شاہ نجف
کیا جاہ و ہشم ہے
عباس کا علم ہے۔۔۔
تاریخ علمداری ہے علم
زینب کی عزاداری ہے علم
زہرا سے وفاداری ہے علم
دیتی ہے صدا یہ شہ کی عزا
رہبر جو علم ہے
عباس کا علم ہے۔۔۔
جب بارہواں حیدر آے گا
حق کیا ہے پتہ چل جائے گا
کعبے پہ علم لہراے گا
یہ منظر ہاں دیکھے گا جہاں
اونچا جو علم ہے
عباس کا علم ہے۔۔۔
جب حشر کی دھوپ میں پہنچیں گے
غازی کا علم جب دیکھیں گے
فرحان اور مظہر کہہ دیں گے
اب روز قیامت کا ہم کو
نہ ڈر ہے نہ غم ہے
عباس کا علم ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.