Abbas abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Farhan Ali Waris
لاش پر پہنچے تو یہ کری فریاد
عباس عباس عباس
بھیا میں آ گیا ہوں کچھ تو بتاؤ اٹھ کر
کس نے جفا سے ماراجرار شیر صفدر
نالے تھے شاہ دیں کے یہ کیا ہوا برادر
ہے وقت بیکسی کا اور گھیرے ہیں ستمگر
تم پر یہ ظلم ڈھا کر ہم کو کیا ہے مضطر
عباس عباس عباس
بھیا میں آ گیا۔۔۔
شبیر تجھ پہ قرباں کچھ کہنا ہے بتاؤ
سر اپنا اب تو میرے زانو سے مت ہٹاؤ
حسرت نکالو دل کی ایک بار بھائی کہہ کر
عباس عباس عباس
بھیا میں آ گیا۔۔۔
کیسے بھتیجی بھیا سہہ پائے گی یہ صدمہ
در پر کھڑی ہے دیکھو خالی لئے وہ کوزہ
اس آس میں کہ عمو لائیں گے پانی بھر کر
عباس عباس عباس
بھیا میں آ گیا۔۔۔
پوچھے سکینہ مجھ سے احوال جب تمہارا
اتنا بتا دو بھیا کیا کہہ کے دوں دلاسہ
خیمے میں جاؤں گا جب مشک و علم کو لے کر
عباس عباس عباس
بھیا میں آ گیا۔۔۔
قوت نہ بازوؤں میں نہ زور ہے کمر میں
ہے وقت کافی باقی بھیا میرے سفر میں
منزل بہت ہے مشکل پاؤں گا اس کو کیوں کر
عباس عباس عباس
بھیا میں آ گیا۔۔۔
میرے انیس دیکھو کس درجہ ہے پریشاں
اٹھ کر مدد کو پہنچو کچھ مشکلیں ہو آساں
ایسا نہ ہو عزا سے منہ پھیر لے یہ مضطر
عباس عباس عباس
بھیا میں آ گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.