Jao baba jaldi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Safdar Abbas
رکھ کے سر سینۂ سرور پہ سکینہ بولی
چھوڑ کر عمو گےء اور گےء سب بھائی
اب نہ میرا صبر آزمانا
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا
بعد آپ کے ہمیں یہ اشقیاء ستاییں گے
میں کسے بلاؤں گی گوہر جو چھینے جاییں گے
یہ لعیں جلاییں گے ہمارے خیمہ گاہ بھی
آپ اگر نہ آے تو یہ مجھ پہ ظلم ڈھاییں گے
سہہ نہیں سکوں گی تازیانہ
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا۔۔۔
جانتی ہوں میں کہ سخت آپ کا ہے امتحاں
آپ بے وطن غریب تشنہ لب ہے بابا جاں
کر رہی ہوں میں دعا خدا کی بارگاہ میں
جا رہے ہیں آپ جو ستمگروں کے درمیاں
ہو گیا ہے سنگ دل زمانہ
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا۔۔۔
کہہ گےء تھے عمو جاں رن سے لوٹ آییں گے
پانی میرے واسطے وہ علقمہ سے لاینگے
اتنے زخم دل پہ سہہ کے کس طرح جیوں گی میں
تنہا چھوڑ کر مجھے اب آپ رن کو جاینگے
کس قدر کٹھن ہے غم چھپانا
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا۔۔۔
دیر ہو گیء جو آپ کو تو کیا کروں گی میں
آپ کے بغیر رات کو نہ سو سکوں گی میں
آپ جو نہ آے اور بن میں رات ہو گیء
بیقرار آپ اور بے سکوں رہوں گی میں
جا کے رن میں نہ مجھے بھلانا
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا۔۔۔
ہے عجیب وقت کیسے آپ کو جدا کروں
کیسے آپ کو میں بابا جان الوداع کہوں
مرضی ء خدا کے سامنے زبان بند ہے
دل مگر یہ کہہ رہا ہے آپ کو میں روک لوں
ہے نصیب میں یہ غم اٹھانا
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا۔۔۔
ظالموں کو اس قدر ہے دشمنی کیوں آپ سے
بند کر دیےء ہیں کربلا کے سارے راستے
پہرے اتنے سخت کر دیےء لب فرات پر
فوج اشقیاء کھڑی ہے علقمہ کے سامنے
پانی میرے واسطے نہ لانا
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا۔۔۔
جانتی ہوں تشنگی سے خشک ہے میرا گلا
گرم ہے ہوا سلگ رہی ہے ریگ کربلا
میرے جانثار سارے رن میں جا کے سو گےء
میرا دشت میں ہے کون صرف آپ کے سوا
میری تشنگی کو بھول جانا
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا۔۔۔
کیسے آپ کی مدد کروں مجھے بتایےء
بابا آپ تنہا فوج شام میں نہ جایےء
صبح سے گیا جو رن میں لوٹ کر نہ آ سکا
آپ لوٹ آئینگے مجھے یقیں دلایےء
یاں مجھے بھی رن میں تم بلانا
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا۔۔۔
دے رہی ہوں آپ کو خدا کی میں پناہ میں
انچ آے کوئی آپ پر نہ قتل گاہ میں
ہاتھ جوڑ کر یہ عرض کر رہی ہوں بابا جاں
رن میں آپ ہو جہاں رہے میری نگاہ میں
دور نہ میری نظر سے جانا
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا۔۔۔
صفدر حزیں یہ بین سن کے شہ بحروبر
بولے وقتِ امتحان ہے شاہ زادی صبر کر
رن کو جا رہا ہے تشنہ لب غریب بے خطا
اے سکینہ لوٹ کر نہ آے گا تیرا پدر
اب نہ کہہ کے تو مجھے رلانا
جاؤ بابا جلدی لوٹ آنا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.