Waada karo ay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Shahid Baltistani
اے بہن زینب
وعدہ کرو وعدہ کرو
اے بہن زینب
أہل حرم کو کل سے بہن
عباس بن کر سنبھالو گی نہ
وعدہ کرو وعدہ کرو
اے بہن زینب
احسان مجھ پر اتنا کرو
میرے سرہانے بیٹھی رہو
کیا سوچتی ہو مجھ سے کہو
میری وصیت بھی سنتی رہو
تم مجھ کو رو لو میرے سامنے
کل سے یہ آنسوں چھپاؤ گی نہ
وعدہ کرو۔۔۔
جب بیکسی کے ماحول پر
شام غریباں چھانے لگے
نانا کی امت جب اے بہن
خیمے ہمارے جلانے لگے
جل جائے مسند میری مگر
عابد کو میرے بچاؤ گی نہ
وعدہ کرو۔۔۔
نزدیک میرے آؤ زرا
دیکھو نہ سن لے سکینہ کہیں
جاؤ گی جب قید خانے میں تم
بچھڑے گی تم سے یہ بچی وہی
زندان میں تم بندھے ہاتھ سے
قبر سکینہ بناؤ گی نہ
وعدہ کرو۔۔۔
بے گور ہوگا میرا بدن
خاک شفا ہو گی میرا کفن
دیکھو رونا نہیں چین کھونا نہیں
تم کو مل جائے چادر یہ ہونا نہیں
تم اپنی چادر پیاری بہن
خاک شفا کو بناؤ گی نہ
وعدہ کرو۔۔۔
اپنے ہی ہاتھوں پہ لایا تھا میں
لاشہ حسن کا تیروں بھرا
میت کی بھای سے روتے ہوئے
تم نے نکالے تھے تیر جفا
ویسے ہی میرے لاشے سے تم
تیروں کو آ کر نکالو گی نہ
وعدہ کرو۔۔۔
آنکھوں میں اس کے کیء خواب ہے
تم جانتی ہو وہ حساس ہے
جو منتظر ہے دہلیز پر
اس کو جدای کے احساس ہے
زینب ہماری مجبوریاں
صغرا کو جا کر بتاؤ گی نہ
وعدہ کرو۔۔۔
سن کر وصیت شبیر کی
ہاے تکلم وہ روتی رہی
ارمان آواز ابنِ علی
یہ کہتے کہتے تھم سے گیء
پیاسوں کو پانی پلاؤ گی نہ
فرش عزا تم بچھاؤ گی نہ
وعدہ کرو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.