Baba mai lut gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Shahid Baltistani
ہاے شام غریباں
عاشور کی وہ شام قیامت کا وہ سماں
آے نجف سے ملنے علی جس گھڑی وہاں
بیٹی لپٹ کے باپ سے کرتی تھی یہ فغاں
اٹھارہ بھاییوں کی بہن اب نہیں رہی
بابا بدل دو نام میں زینب نہیں رہی
بابا میں لٹ گئی
کربوبلا بسا کے یہ زینب نے دی صدا
بابا میں لٹ گئی
نظریں ملا نہ پائیں گے ایک دوسرے سے ہم
اے میرے بابا جاں تمہیں عباس کی قسم
آنکھیں نہ کھولنا میرے سر پر نہیں ردا
بابا میں لٹ گئی
کربوبلا بسا کے یہ۔۔۔
پہلے کے جیسی آپ کی بیٹی نہیں رہی
پہچاننے میں آپ کو کچھ دیر یوں لگی
بینای بھی گیء میری اکبر بھی چل بسا
بابا میں لٹ گئی
کربوبلا بسا کے یہ۔۔۔
سر رکھ کے زخمی سینے پہ روی وہ تشنہ کام
اکبر نے کر دیا میرے پردے کا انتظام
چہرے پہ خون ہے میرے کڑیل جوان کا
بابا میں لٹ گئی
کربوبلا بسا کے یہ۔۔۔
اجڑی ہر ایک روز میں اماں کی کاینات
کتنے جنازے اٹھے ہے اس گھر میں ایک ساتھ
بکھری ہوئی ہے دشت میں تصویر فاطمہ
بابا میں لٹ گئی
کربوبلا بسا کے یہ۔۔۔
شہزادیوں کی طرح سے رکھا تھا آپ نے
جاتے ہوئے حسین کو سونپا تھا آپ نے
وہ دیکھیےء سناں پہ ہے سر میرے بھائی کا
بابا میں لٹ گئی
کربوبلا بسا کے یہ۔۔۔
بابا نجف قریب ہے ہر شام آؤں گی
میں قبر پر حسین کی شمعِ جلاؤں گی
تم ساتھ اپنے لے چلو اب کون ہے میرا
بابا میں لٹ گئی
کربوبلا بسا کے یہ۔۔۔
یہ کہتے کہتے میر تکلم وہ رو پڑی
عابد کو جلتے خیموں سے لای ہوں میں ابھی
بیٹوں کا امتحان بھی بیٹی نے دے دیا
بابا میں لٹ گئی
کربوبلا بسا کے یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.