Jao ay phupi jaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
دیتی تھی صدا قبر سے شبیر کی دختر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
میں قید رہوں قید میں ہے میرا مقدر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
اے پھپھی میری ردا کربوبلا لے جانا
دھوپ میں تھا میرے مظلوم پدر کا لاشہ
لاشے پہ اڑھا دینا میری ننھی سی چادر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
کربلا جانا تو بابا سے بتلا دینا
روے نہ میرے لیےء وہ انہیں سمجھا دینا
کہہ دینا ستاتے نہیں اب مجھکو ستمگر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
کہنا بابا سے کہ اک پل بھی نہیں سوی میں
آپ جس دن سے گےء شام و سحر روی میں
اب جا کے مجھے چین ملا قبر کے اندر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
بھیا اکبر جو ملے کہنا یہ میرے کلمات
پوچھنے آے نہ ایک دن بھی بہن کے حالات
کہہ دینا بہن باندھی گیء رسی میں کس کر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
کربلا میں جو میرا اصغر معصوم ملے
گود میں لینا اسے اور لگا لینا گلے
منہ چومنا بھیا کا میری سمت سے جا کر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
نہر پہ جا کے چچا جان سے کہہ دینا سلام
کہنا اعدا کے ستم سہہ نہ سکی تشنہ کام
کہہ دینا کہ وہ مر گیء زنداں میں گھٹ کر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
میرے عمو کو دکھانا میرے دونوں بندیں
عید کے دن جو بڑے پیار سے پہناے تھے
کہہ دینا لواییں چیر کے چھینے گےء گوہر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
کہنا عمو سے سکینہ کو یہ معلوم نہ تھا
پانی مانگوں گی تو لٹ جاے گی میری دنیا
کٹ جائیں گے بازو میرے عمو کے نہر پر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
اے پھپھی آے نظر شہر مدینہ جس دم
کہنا لیتی تھی تیرا نام سکینہ ہر دم
قسمت میں نہیں تھا کی آے وہ مضطر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
جس گھڑی پہنچے گا یثرب میں یہ اجڑا کنبہ
پوچھنے آے گی مجھکو میری پیاری صغرا
رونا میری بہنا کو کلیجے سے لگا کر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
رہ گیء قید ستمگر میں وہ دکھیا وایظ
گونجتا رہ گیا زنداں میں یہ نوحہ وایض
میں قید رہوں قید میں ہے میرا مقدر
جاؤ اے پھپھی جاں خدا حافظ و ناصر
دیتی تھی صدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.