Karbal ke maseeha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Anj. Masoomeen
کربل کے مسیحا سے اسلام شفا مانگے
تا حشر زمانے میں جینے کی دعا مانگے
سجاد سکینہ سا قیدی نہ کوئی آے
محفوظ کوی قیدی ایسا نہ کیا جائے
زنجیر دعا مانگے زندان بھی دعا مانگے
کربل کے مسیحا سے۔۔۔
بے پردہ رسن بستہ پابند محن زینب
مجلس میں شہ دیں کی سرور کی بہن زینب
کچھ آہ و بکا مانگے کچھ اشک عزا مانگے
کربل کے مسیحا سے۔۔۔
جس بچی کو نازوں سے شبیر نے پالا تھا
پلکوں پہ بٹھایا تھا سینے پہ سلایا تھا
زنداں میں وہی بچی خالق سے قضا مانگے
کربل کے مسیحا سے۔۔۔
میت ہے پڑی جس کی زنداں کے اندھیرے میں
تربت ہے بنی جس کی زنداں کے اندھیرے میں
اس بچی کے بابا سے سورج بھی ضیا مانگے
کربل کے مسیحا سے۔۔۔
سجاد کے ہاتھوں پر لاشہ ہے سکینہ کا
اللّٰہ لہو میں تر کرتہ ہے سکینہ کا
یہ دیکھ کے زنداں بھی محشر کی فضا مانگے
کربل کے مسیحا سے۔۔۔
سجاد سکینہ کے عباس کے غم خواروں
اب تم سے نبی زادی اے شہ کے عزاداروں
تربت پہ سکینہ کی ماتم کی صدا مانگے
کربل کے مسیحا سے۔۔۔
کربل میں سکینہ کا دامن جو جلا یا رب
امت نے یتیمہ کو پرسہ یہ دیا یا رب
ایمان اسی دامن کی اب تک بھی ہوا مانگے
کربل کے مسیحا سے۔۔۔
پڑھنے کے لئے مظہر زنداں میں یہ نوحہ
آنکھوں سے بہانے کو طوفان پھر اشکوں کا
صابر شہ والا سے زینب سے رضا مانگے
کربل کے مسیحا سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.