Jaise pinjre may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
جیسے پنجرے میں ہو کوئی پنچی
ایسے زندان میں ہے سکینہ
کبھی اماں کے پہلو میں رونا
کبھی بھیا سے اپنے لپٹنا
کبھی ٹکرانا دیوار و دَر سے
کبھی زنداں کے در پر یہ کہنا
آؤ بابا جاں
جیسے پنجرے میں۔۔۔
ایسے چکراتی پھرتی تھی بچی
جیسے پنجرے میں زخمی ہو پنچی
کیسے کارے قفس توڑ ڈالے
ہو رہای کا کو قرینہ
آؤ بابا جاں
جیسے پنجرے میں۔۔۔
موت سے پہلے آ جاؤ بابا
یہ سکینہ پہ احسان ہو گا
بعد میرے نہ بابا یہ کہنا
میں نے تم کو پکارا نہیں تھا
آؤ بابا جاں
جیسے پنجرے میں۔۔۔
اے پھپھی اب میرا دل ہے کہتا
مجھکو مل جاے میرا بابا
دادی زہرا کی مانو کہانی
مل گیا تھا سنا رن کا بیٹا
آؤ بابا جاں
جیسے پنجرے میں۔۔۔
ہوگیء خیر آیا نہ اصغر
وہ تو مر جاتا زنداں میں گھٹ کر
کیسے سوتا اندھیرے میں بھیا
قید ہو جاتا زنداں میں جھولا
آؤ بابا جاں
جیسے پنجرے میں۔۔۔
ہاےخوں میں بھرا سر جو آیا
باپ کے سر سے بیٹی نے پوچھا
منہ پہ منہ رکھ کے سو نہ سکوں گی
ہے کہاں میرے بابا کا سینہ
آؤ بابا جاں
جیسے پنجرے میں۔۔۔
صبر کیسے ہو ریحان و سرور
ہم تو آے ہیں خود شام ہو کر
آج بھی شام ڈھلتی ہے جب بھی
اک صدا کاٹتی ہے کلیجہ
آؤ بابا جاں
جیسے پنجرے میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.