Jannat ke sardar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Hasan Sadiq
جنت کے سردار یا حسین
جنت کے سردار یا حسین
حسین یا حسین حسین یا حسین
پنجتن کے گھرانے کا جو حبدار نہیں ہے
محشر میں شفاعت کا وہ حقدار نہیں ہے
وہ حبدار نہیں
وہ حقدار نہیں
تحریر محمد کی جو خاطر میں نہ لاے
جو ہوکے مسلمان دل زہرا کو دکھاے
بتلاؤ تمہیں کیا وہ گنہگار نہیں ہے
محشر میں شفاعت کا وہ حقدار نہیں ہے
وہ حبدار نہیں
وہ حقدار نہیں
سینہ زنی یہ آنسوں ہے مومن کی نشانی
جنت میں لے کے جاے گا آنکھوں کا یہ پانی
غم میں حسین کے جو سوگوار نہیں ہے
محشر میں شفاعت کا وہ حقدار نہیں ہے
وہ حبدار نہیں
وہ حقدار نہیں
بے یارو مددگار محمد کا نواسہ
کربوبلا کے بن میں ہے مارا گیا پیاسا
آل رسول کا جو عزادار نہیں ہے
محشر میں شفاعت کا وہ حقدار نہیں ہے
وہ حبدار نہیں
وہ حقدار نہیں
اللہ نے بڑے پیار سے پنجتن کو بنایا
یہ میرے ہیں ان کا ہوں یہ سب کو بتایا
فرمان خدا سے جسے اعتبار نہیں ہے
محشر میں شفاعت کا وہ حقدار نہیں ہے
وہ حبدار نہیں
وہ حقدار نہیں
آجائیےء خدارا میرے بارہویں امام
خورشید کی آنکھیں ہیں منتظر یہ صبح شام
جس جس کو بھی قیام کا انتظار نہیں ہے
محشر میں شفاعت کا وہ حقدار نہیں ہے
وہ حبدار نہیں
وہ حقدار نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.