Dua e kumail
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nadeem Sarwar
یا سریع الرضا
اغفر لمن لا یملک و الا دعا
فا انکا فعال الما تشا
یا من اسمہ دواء
و ذکرہ شفا
و طاعتہ غنن
تو ہی کبیر تو ہی کبریا تو راہ نما
رگ گل سے بھی نزدیک تو ہر ایک لمحہ
ہے تیرے نام کی تاثیر ہر مرض کی دوا
ہے تیرے ذکر میں پوشیدہ میرے حق میں شفا
بغیر مانگے ہی کرتا ہے تو عطا پہ عطا
صدا سے پہلے ہی سنتا ہے سایلوں کی صدا
یا سریع الرضا۔۔۔
علی وسیلہ بنے اور کمیل پاے شفا
اسی کے نام سے منصوب ہو گیء یہ دعا
شب جمعہ ہے دعاے کمیل شکر تیرا
یہ ابتدا ہے تو ہے انتہا حدیث کساء
الٰہی تیری رضا کے سوا کچھ اور نہیں
کہ میرے پاس دعا کے سوا کچھ اور نہیں
یا سریع الرضا۔۔۔
میرے خدا وہ زبانیں جو تیری حمد کرے
وہ تیرے پنجتن پاک کی دعا میں رہے
کبھی وہ نار جہنم کی سختیاں نہ سہے
پل صراط سے بے خوف بے خطر گزرے
گناہگاروں کو یہ آسرا ہے صبح و مسا
کھلا ہوا ہے مسلسل تیرا در توبہ
یا سریع الرضا۔۔۔
رسولِ پاک کے صدقے میں اے خدا گھر گھر
شعاع علم کی کرنوں کا مستقل ہو گزر
کھلا رہے میرے بچوں پہ شہر علم کا در
رہے جوانوں کی ہر دم تیری رضا پہ نظر
تیری رضا کے بنا رزق علم کیا ہو عطا
جو تو نہ چاہے در علم کھل نہیں سکتا
یا سریع الرضا۔۔۔
تو میرے عیب چھپاتا ہے ڈال کر پردہ
الٰہی دیتا ہوں میں تجھ کو واسطہ اس کا
وہی جو شام غریباں میں دے رہی تھی صدا
نہیں ہے کچھ بھی میرے پاس اس ردا کے سوا
رسول زادی کے پردے کی لاج رکھ لینا
بھرم دعاؤں کا میری بھی آج رکھ لینا
یا سریع الرضا۔۔۔
شکستہ پہلوے زہرا کا واسطہ اے خدا
جو وقت غسل علی نے بصد بکا دیکھا
تو اپنے آنسو علی سا جری نہ روک سکا
خدا کا شیر بھی ایک چیخ مار کر رویا
اسی رسول کی بیٹی کا واسطہ اے خدا
ہو والدین کو صیحت کے ساتھ عمر عطا
یا سریع الرضا۔۔۔
وہ ایک مریض جو الشام کہہ کے روتا تھا
جھکائے سر وہ حیا دار روتا جاتا تھا
پہن کے بیڑیاں جو کربلا سے شام گیا
اسی مریض کے صدقے سے مانگتے ہیں شفا
مرض سے پہلے دوا خلق تو نے کی ہے خدا
براے سید سجاد دے ہمیں بھی شفا
یا سریع الرضا۔۔۔
الٰہی سیدی مولائی یا عزیز و حکیم
جلیل و قادر و جبار و العلی و عظیم
تیری ہی حمد ہے تو رب العالمین و رحیم
غم حسین کے صدقے کرم ہو ہم پہ کریم
صداے سرور و ریحان سن میرے اللہ
بہ روز حشر ہو سایہ رداے زہرا کا
یا سریع الرضا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.