Ay musalman aaj
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Hasan Sadiq
تیرا حسین میرا حسین
رب کا حسین سب کا حسین
اے مسلماں آج بھی یہ پوچھتی ہے کربلا
کس جرم میں مصطفیٰ کے گھر کو ہے لوٹا گیا
محسن انسانیت کے قتل کے فوراً ہی بعد
چھن گیء مخدومہء کونین کے سر سے ردا
اے مسلماں آج بھی۔۔۔
کربلا سے شام تک زینب کو چادر نہ ملی
کیا یہی اجر رسالت تو نے سرور کو دیا
اے مسلماں آج بھی۔۔۔
کیا دکھائیگا محمد کو وہ چہرہ حشر میں
مصطفیٰ کی بیٹیوں کو جس نے ہے رسوا کیا
اے مسلماں آج بھی۔۔۔
ناز کرتا ہے خدا بھی تیرے سجدے پہ حسین
تیروں کے ساے میں تو نے جو کیا سجدہ ادا
اے مسلماں آج بھی۔۔۔
گر تجھے بھی چاہیےء خوشنودیء زہرا تو سن
ثانیء زہرا کے غم میں تو بھی تو آنسوں بہا
اے مسلماں آج بھی۔۔۔
کر نہیں سکتا ہمیں محروم شاہ غم سے تو
فرش پہ ماتم بپا ہے عرش پہ آہ و بکا
اے مسلماں آج بھی۔۔۔
ایک ہم شبیر کا ماتم نہیں کرتے امیر
کرتے ہیں ماتم ملایک رو رہے ہیں انبیاء
اے مسلماں آج بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.