Allah bohat bada hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nadeem Sarwar
سب نے یہی کہا ہے اللہ بہت بڑا ہے
قرآن میں لکھا ہے اللہ بہت بڑا ہے
ہر حد سے ماورا ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
یہ مہرو ماہ و انجم دریاؤں میں تلاطم
چلتی ہوئی ہواییں آواز کا ترنم
خوش رنگ طایروں کا پھیلا ہوا تبسم
ترتیب وار غنچے ایسے کہ رشک انجم
یہ کن کا معجزہ ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
سب نے یہی کہا ہے۔۔۔
مٹی کا پیکروں میں تحریک ڈالتا ہے
سوے فلک زمیں سے تارے اچھالتا ہے
پاتال سے جواد وہی نکالتا ہے
پروردگار وہ ہے دنیا کو پالتا ہے
ہر حد سے ماورا ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
سب نے یہی کہا ہے۔۔۔
کونین میں عیاں ہے یا رب جو نور تیرا
ہے تاب کس نظر میں دیکھے ظہور تیرا
تسبیح خواہ ہم کیا ہے کوہ طور تیرا
جس کو بھی مل گیا ہے مولا شعور تیرا
وہ مصطفیٰ ہوا ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
سب نے یہی کہا ہے۔۔۔
تا بہ کمال جیسا ویسے تیرے پیمبر
سب تیرے مدح خواں ہیں سب ہی تیرے ثنا گر
کیا بادشاہ و قدسی کیا مفلس و گداگر
ان ساری ہستیوں میں وہ آمنہ کا دلبر
وہ بھی تو لب کشا ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
سب نے یہی کہا ہے۔۔۔
کونین کی تھی منزل حیران انبیاء تھے
جبریل رک گےء تھے ایک مرحلے پہ آکے
رستے بناے تو نے پردے ہٹا ہٹا کے
معراج پر محمد پہنچے تیری رضا سے
ایک شور گونجتا ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
سب نے یہی کہا ہے۔۔۔
جیسے ہی گفتگو کی اللّٰہ نے نبی سے
بولے نبی یہ لہجہ مربوط ہے علی سے
حیراں ہوئے محمد اس لہجہء خفی سے
کیا گفتگو ہے میری اللہ کے ولی سے
یہ راز غیب کا ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
سب نے یہی کہا ہے۔۔۔
اللّٰہ کی بڑای یوں تو سبھی نے کی ہے
لیکن جو کربلا کی تاریخ بولتی ہے
نوکِ سناں سے رب کی توسیف ہو چکی ہے
تدبیر زیر خنجر شبیر نے کہی ہے
مظلوم کی صدا ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
سب نے یہی کہا ہے۔۔۔
کس نے کیا ہے سجدہ خنجر تلے جہاں میں
کانٹے پڑے ہوئے تھے جب پیاس سے زباں میں
جب آگ لگ رہی تھی زہرا کے گلستاں میں
چھپ چھپ کے چاند تارے روتے تھے آسماں ہے
مولا نے تب کہا ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
سب نے یہی کہا ہے۔۔۔
کیا نفس مطمئنہ سجاد نے تھا پایا
ایک ایک ستم پہ جس نے سجدے میں سر جھکایا
طوق گراں پہن کر شکوہ نہ لب پہ لایا
کنبے کو اپنے لے کر تا شام تھا جو آیا
ہر گام پر کہا ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
سب نے یہی کہا ہے۔۔۔
سینے پہ برچھی کھا کے اکبر نے یہ صدا دی
یہ آخری ہے منزل خوشنودیء خدا کی
خاک شفا بنا دی کربوبلا کی مٹی
بولے ریحان و سرور تاریخ کربلا بھی
مولا نے سچ کہا ہے اللّٰہ بہت بڑا ہے
سب نے یہی کہا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.